Bete Se Paise Lena Aur Beti Ko Paise Dena Mera Haq Hai - Nawaz Sharif

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ یٹے سے پیسے لینا اور بیٹی کو دینامیرا حق ہے،میں نے کبھی بھی قطری شہزادے کے خطوط کسی فورم پر اپنے دفاع کیلئے پیش نہیں کیے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی۔ جمعہ کو سماعت کے دوران نواز شریف نے تیسرے روز بھی عدالت کی جانب سے پوچھے گئے مزید 30 سوالات کے جواب تحریری طور پر جمع کرادیئے۔ العزیزیہ ریفرنس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کے روز بھی نواز شریف اپنا 342 کا بیان جاری رکھیں گے۔

نواز شریف نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خطوط میں نے کبھی بھی کسی فورم پر اپنے دفاع کیلئے پیش نہیں کئے، جے آئی ٹی کے پاس کوئی وجہ نہیں تھی کہ وہ ان خطوط کو محض افسانہ قرار دے۔نواز شریف نے کہا کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم کے خطوط سے ایسا کہیں نہیں لگتا کہ وہ جے آئی ٹی سے تعاون کے لیے تیار نہیں تھے۔

https://jang.com.pk/news/576913-taking-money-from-son-and-giving-to-daughter-my-right-nawaz-sharif

اسلام آباد ( نامہ نگار؍خبرنگار ) احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے مزید 30سوالوں کے جوابات ریکارڈ کر لئے ، نواز شریف کی جانب سے 30سوالات کے جوابات یو ایس بی میں عدالت میں جمع کرائے گئے جس سے قبل ان کے وکلائنے ان میں درستگی کرائی۔جمعہ کو نواز شریف نے اپنے 342کے بیان میں کہا کہ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کو سوا لنامہ فراہم کرنے کا کہا تھا ، حمد بن جاسم کی جانب سے یہ ایک معقول درخواست تھی کہ سوالنامہ دیا جائے ، جے آئی ٹی نے غیر ضروری طور پر بیان ریکارڈ کرنے کے لئے سخت شرائط رکھیں ، جے آئی ٹی کے طریقہ کار سے لگا کہ وہ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنا نہیں چاہتی ، العزیزیہ کی فروخت یا اس سے متعلق کسی ٹرانزیکشن کا کبھی حصہ نہیں رہا ،

شریک ملزم نے 6 ملین ڈالر میں العزیزیہ کے قیام کا بیان میری موجودگی میں نہیں دیا ، شریک ملزم کا بیان قابل قبول شہادت نہیں ، شریک ملزم حسین نواز اس عدالت کے سامنے بھی موجود نہیں ، یہ درست نہیں کہ العزیزیہ حسین نواز نے قائم کی ، العزیزیہ ملز میرے والد نے قائم کی ، العزیزیہ سٹیل ملز کا کاروبار حسین نواز چلاتے تھے ، جے آئی ٹی کے پاس کوئی وجہ نہیں تھی کہ وہ قطری خطوط کو محض افسانہ قرار دے ، قطری کے خطوط میں نے کبھی بھی کسی فورم پر اپنے دفاع کے لئے پیش نہیں کئے ، میں نے ذاتی طور پر کبھی قطری خطوط پر انحصار نہیں کیا، العزیزیہ کی ملکیت کا دعویٰ کبھی نہیں کیا ،

ہمیشہ کہا ہے کہ العزیزیہ سٹیل ملز کی ملکیت سے کچھ لینا دینا نہیں ، حسن اور حسین نواز کا بیان جے آئی ٹی میں میری موجودگی میں ریکارڈ نہیں ہوا ، حسن اور حسین نواز اس عدالت میں پیش ہوئے نہ ہی ان کا ٹرائل میرے ساتھ کیا جا رہا ہے ، حسن اور حسین نواز سے منصوب کوئی بھی بیان اس کیس میں میرے خلاف شواہد کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا ، حسن اور حسین نواز کے انٹرویو بطور شواہد پیش نہیں کئے جا سکتے ، تفتیش کے دوران کسی بھی شخص کا دیا گیا بیان قابل قبول شہادت نہیں۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔

علاوہ ازیں احتساب عدالت نے فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹرائل کی مدت میں سپریم کورٹ سے توسیع کی درخواست کردی ۔ جج ارشد ملک نے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے جس میں فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز میں ٹرائل مکمل کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی دی گئی ڈیڈ لائن میں ٹرائل مکمل کرنا ممکن نہیں۔


https://roznama92news.com/حسین-نواز-نے-6ملین-الر-میں-العز-بنانے-کا-بیان-میرے-سامنے-نں-دیا-نواز
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


بٹ ٹھیک کہہ رہا ہے . کوئی اِسکے ارشاد سے انکاری نہیں

لیکن

اپنی محنت مزدوری سے کماۓ ہوۓ پیسے

غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی چوری اور ڈاکے مار کے نہیں . عقلِ کُل بٹ صاحب
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
Abay gudhay Yahi Tu sara Pakistan key reha hay tum nain apnain 17 aur 19 Saal kay sapoloon ko jo paisay diay hain Woh Kahn say aiay hain
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Toh ab yeh kehna bhi chor do k unkay paiso(properties) say tumhara koi taluq nahi hai. :) Q k jab woh kamatay hai aur tm os paiso ko khaana apna haq samajhtay ho toh woh paisay tmharay hi huway..