Javed Miandad Slams Imran khan on Pakistan Cricket Team's Worst Performance

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
7f8c1f46ec2eaa8d18917b0022759510_L.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ دیکھ لیں کرکٹ ٹیم کا کیا حشر ہو گیا ہے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں پروفیشنلزم کی کمی ہے جو ڈپارٹمنٹ کرکٹ سے آتی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ وہ ایک بہترین وکٹ کیپر ہے اور اس کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔

سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے سے متعلق بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا بورڈ کا فیصلہ ہے لیکن انہیں ٹیم سے نکال کر زیادتی کی گئی۔

جاوید میانداد نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ وکٹ کیپر ہمیشہ اپنی بُری وکٹ کیپنگ کی وجہ سے باہر ہوتا ہے۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے آسٹریلیا میں شکست کے حوالے سے کہا کہ آسٹریلیا میں شکست کا ملبہ کپتان اظہر علی پر ڈالنا درست نہیں ہے، ٹیم جب 70 کے اسکور پر آؤٹ ہو جائے تو کپتان کیا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیم بڑا اسکور کرتی ہے تو اس وقت کپتان کی پلاننگ دیکھی جاتی ہے۔

جاوید میانداد نے مصباح الحق کے عہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کو تین عہدے دینا سمجھ سے باہر ہے، مختلف لوگوں کو عہدے دینے سے اچھے فیصلے سامنے آتے ہیں۔

 
Last edited by a moderator:

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
I do respect Miandad as legend but i cant believe that he may comment against Imran ... IK has capability to overcome any problem but its painful if stars like Miandad put blame on IK. Cricket board is responsible for poor selection of players and officials but if news of grouping in team is true the all boys should be banned for 5 years .... Pakistan is full of talent .
 

back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
Misbah ul haq Kay teen uhday Meri samajh say bhi bahir hain
Meray khayal main Rizwan sarfaraz say Behtar wicket keeper hay
Sarfaraz ku t 20 aur one day ka captain rkhna chahyay tha
 

Steyn

Chief Minister (5k+ posts)
What's funny is that Imran Khan even lied and made promises about cricket.

Who can forget when Imran Khan even blamed Nawaz Sharif when Pakistan lost a cricket match lol