’طیارہ خراب نہیں تھا، وزیراعظم کو واپس نیویارک بلایا گیا تھا‘

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
’طیارہ خراب نہیں تھا، وزیراعظم کو واپس نیویارک بلایا گیا تھا‘



گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم کی اس پیشکش کو کھلے دل سے قبول کیا کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کرسکتے ہیں اور میٹنگ کے دوران ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو کردار ادا کرنے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق اسی دوران امریکی صدر کے قریبی مشیروں نے صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ کیوں نہ پہلے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت میں اپنا کردار ادا کریں اس سے ایران کی نیت کا بھی پتہ چل جائے گا

کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کتنا سنجیدہ ہے جس دوران وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے مشیر یہ مشورہ دے رہے تھے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی طیارہ انہیں اور اُن کے ساتھیوں کو لیکر پاکستان کی طرف پرواز کرچکا تھا تاہم طیارے میں وزیر اعظم کو واپس نیویارک آنے کی درخواست کی جس کے متعلق بعد میں اس طرح کی بھی خبریں آئیں کہ سعودی ولی عہد جن کے ذاتی طیارے میں وزیر اعظم پاکستان سفر کررہے تھے انہوں نے وزیر اعظم سے ناراضی کی بنا پر انہیں فوری طور پر طیارہ چھوڑنے کا کہا یہ بات اس لیے مضحکہ خیز لگتی ہے کہ اگر سعودی ولی عہد ناراض ہوگئے تھے تو پھر وزیر
اعظم نے سعودی ائیر لائن کا ہی کیوں انتخاب کیا واپسی کے سفر کے لیے۔

مستند ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کو واپس امریکہ بلاکر انہیں پہلے سعودی عرب اور ایران کے مابین بہتر تعلق کی راہ ہموار کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کو کہا گیا اور اُس کے بعد اگر ایران کی نیت پر امریکہ کو شک نہیں ہوتا اور سعودی عرب ایران
کے تعلقات حقیقی بہتری کی طرف چلتے ہیں تو وزیر اعظم پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم سے امریکی اعلیٰ حکام کی نیویارک میں ملاقات ہوئی اور اُس کے فوری بعد وہ سعودی ائیرلائن کی کمرشل پرواز سے جدہ پہنچے جہاں اُن کی شاہی لاؤنج میں انتہائی اہم سعودی شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو باضابطہ درخواست کی گئی کہ وہ فوری طور پر ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں
سعودی عرب کی مدد کریں۔

وزیر اعظم نے پاکستان واپس پہنچتے ہی چین کے اچانک دورے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس معاملے میں چینی قیادت کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔پاکستان مسلم اُمہ میں ایک مرکزی حیثیت حاصل کرتا جارہا ہے اسی لیے وزیر اعظم پاکستان کو اہمیت دی
جارہی ہے ۔

امریکہ مشرق وسطیٰ سے کم از کم اگلے صدارتی انتخابات تک اپنا ناطہ اس طرح توڑنا چاہتا ہے جس سے امریکی عوام کو یہ تاثر دیا جائے کہ صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے متعلق امریکی پالیسیوں کو بدلنا چاہتے ہیں اور امریکی افواج کو مشرق وسطیٰ کے
جنگی میدانوں سے نکال کر امن کے میدان میں لانا چاہتے ہیں ۔

امریکی قوم مشرق وسطیٰ کے مسلسل جنگی ماحول اور اس میں پھنسی امریکی افواج کی پریشانیوں سے اب جان چھڑانا چاہتی ہے اسی لیے دو دن قبل صدر ٹرمپ نے واضح لفظوں میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگوں کا حصہ بننا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی ۔

دوسرے امریکہ چین اور ایران کے درمیان ہونے والے تیل کی فروخت اور تنصیبات کی دیکھ بھال کے لیے ہونے والے 280 بلین ڈالر کے معاہدے سے بھی پریشان ہے کیونکہ اس ڈیل کے بعد امریکی ڈالر کی حیثیت میں بہت فرق آئے گا کیونکہ خریدوفروخت چینی کرنسی میں ہوگی اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک بھی چین کے ساتھ اس طرح کی فروخت کے معاہدے کرسکتے ہیں گو کہ ابھی پانچ دن قبل ایک چینی کمپنی نے ایران کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا ایک سودا منسوخ کیا ہے ۔

لہذا امریکہ اب خطے کے متعلق اپنی پالیسی بدل رہا ہے اور وہ افغانستان عراق شام اور یمن کی جنگوں کا مکمل طور پر خاتمہ چاہتا ہے یا کچھ عرصے کے لیے ایسا چاہتا ہے اور اسرائیل پر بھی زور ڈالے گا کہ وہ دیگر مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری لائے۔

اگر اس امریکی پالیسی کا مکمل طور پر اطلاق ہوجاتا ہے تو بھارت خطے میں تنہا رہ جائے گا کیونکہ امریکہ کو سعودی عرب اور اپنے لیے ایران کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے پاکستان کی ضرورت ہے اور امریکہ نے اس سلسلے میں پاکستان کی یہ درخواست بھی مانی کہ وہ طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرے کیونکہ اس سے پاکستان کو اپنے ملک میں امن قائم کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔

دوسری بڑی طاقت چین پہلے ہی پاکستان کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے۔بھارت اب پوری دنیا کو کاروباری لالچ دے رہا ہے کیونکہ ایک ارب سے زیادہ لوگوں کی مارکیٹ ہے مگر روس چین اور پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ اگر ایک ساتھ ہوجاتی ہیں تو یہ بھارت کے ساتھ امریکہ کی بھی شکست ہے جس کو بچانے کے لیے امریکہ ہر حد تک جاسکتا ہے چاہے اُس کی قیمت بھارت کے ساتھ تعلقات خراب کرنے ہی کی صورت میں دینا پڑے۔

 
Advertisement

Allama G

Senator (1k+ posts)
General reaction of the forum members here " Laanat" BIKAO sahafi etc etc . Nobody is talking about the content !
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Iss column mein jo likha gaya hai agar aap apni aqal istimaal karein to aap ko her baat such lagti hai,,, Column Geo network ne likha ya Sarkari Hajan ne,, column k content theak lag rahe hein,,,
 

Eyeaan

Minister (2k+ posts)
General reaction of the forum members here " Laanat" BIKAO sahafi etc etc . Nobody is talking about the content !
It is nth different theory by the crappy media. Why should anyone be playing this media game? However you are welcome to discuss it for the next 6 month and more.

Also every theory was cooked up while sitting on sofa (or talking with unknown i.e. home-made sources. A true reporter would have found out the facts about repair of the plane but then one has to go to the field.
However it is usual affair; about whole pf pak "history" and politics constitutes 'bianaat' of politicians or biased comments of journalists and unknown sources, quoting each other ad nauseam.
 

Allama G

Senator (1k+ posts)
So why didn't you talk about the content?

You are also the same?
i think if this is the case, then its a good news of Pakistan. And Pakistan has to play its card smartly to resolve its long time pending issues and Kashmir should be top of the list of that. Kashmir issue cannot be resolved without intervention of International powers. If we wont succeed we will be again used to be thrown out of the window once their targets are achieved
 

Asad Qadri

Citizen
Bogus store, for all these conversation we have phones. why he turn him back just to ask help in peace process.
There are many ways to ask that help.
 
Sponsored Link

Latest Blogs Featured Discussion