کار فرسٹ، چوتھی آن لائن کار بیچنے، خریدنے،تبادلہ کرنے والی کمپنی بھی بند

carfirst-enf-op-in-paka.jpg


پاکستان میں چند ماہ کے دوران چوتھی آن لائن کار بیچنے، خریدنے اور تبادلہ کرنے والی کمپنی بند ہو گئی ہے، اس سے قبل تین آن لائن کار سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں واواکار (VavaCars) ، ایئرلفٹ (AirLift) اور سیول (swyl) بھی بند ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برے معاشی حالات منافع میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں چند ماہ کے دوران چوتھی آن لائن کار بیچنے، خریدنے اور تبادلہ کرنے والی کمپنی بند ہو گئی ہے، اس سے قبل تین آن لائن کار سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں واواکار (VavaCars) ، ایئرلفٹ (AirLift) اور سیول (swyl) بھی بند ہو چکی ہیں۔ کارفرسٹ واحد کمپنی نہیں جسے پاکستان میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ملک کا آٹوانڈسٹری پر مبنی خدمات کا شعبہ خراب معاشی حالات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

کارفرسٹ (CarFirst) کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کارفرسٹ (CarFirst) نے کمپنی بند کرتے ہوئے اپنے پیغام میں شراکت داروں ، ٹیم اور خصوصی طور پر اپنے گاہکوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارفرسٹ اپنے شراکت داروں اور گاہکوں کی رہنمائی کرنے کے لیے موجود رہے گی۔

19113126f9a6714.jpg


اپنے دیگر حریف کمپنیوں کی طرح کارفرسٹ (CarFirst) نے استعمال شدہ کار خریداروں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کر رکھا تھا مگر اس کی بنیادی توجہ کاروں کی خرید و فروخت پر تھی،جہاں خریدار اور بیچنے والا اپنی مرضی سے گاڑیوں کو خرید یا فروخت کر سکتے تھے۔

2016میں کار فرسٹ کو پاکستان میں راجہ راد خان نے متعارف کرایا تھا اور اس کا اپنے شروع کے 6ماہ میں زبردست کاروبار کیا تھا۔ کارفرسٹ کے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں 25سے زائد سینٹرز قائم کیے گئے تھے۔

اس سے پہلے رواں سال جون میں آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی سیول (swyl) بند ہوئی تھی اور جولائی کے مہینے میں واواکار (VavaCars) ، ایئرلفٹ (AirLift) نے برے معاشی حالات اور منافع میں کمی کے باعث اپنا کاروبار بند کر دیا تھا۔ کار فرسٹ کمپنی کے 365 ملازمین تھے جو 6 سال سے کمپنی کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ کمپنی کو اپنے دور میں 89 ملین ڈالر کا کاروبار کیا۔