چوتھی جماعت کے طالبعلم نے 2 تھانوں کی پولیس کو ’ماموں‘ بنا دیا

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
1853386-police-1571841845-436-640x480.jpg


فیصل آباد: گیارہ سالہ چوتھی جماعت كے طالبعلم نے خود ساختہ اغواءاور زیادتی كا ڈرامہ كركے8 گھنٹے تك دو تھانوں كی پولیس كو ماموں بنائے ركھا۔

پولیس افسران اور اسكول پرنسپل كے موقع پر آنے كے بعد طالبعلم كے ڈرامے كا ڈراپ سین ہوگیا، بتایا جاتا ہے كہ قصبہ ڈجكوٹ كے رہائشی محمد اكرم كا گیارہ سالہ چوتھی جماعت كا بیٹا ولید ڈجكوٹ تاندلیانوالہ روڈ پر واقع الحمد اسكول میں زیر تعلیم تھا جس نے صبح پولیس كو بتایا كہ اسے دو نامعلوم افراد اسلحہ كے زور پر اغواءكے بعد لاری اڈا فیصل آباد اور بعدازاں ٹھیكریوالا كے علاقہ میں فصل كماد میں لے گئے جہاں انہوں نے اس كیساتھ بدفعلی كی جس كے بعد ٹھیكریوالا اور ڈجكوٹ پولیس كی دوڑیں لگ گئیں۔

دونوں تھانوں كی پولیس نے موقع پر پہنچ كر بچے سے پوچھ گچھ كی لیكن وہ یہی كہتا رہا كہ اسے اغواءكے بعد زیادتی كا نشانہ بنایا گیا اس دوران پولیس نے اسكول پرنسپل كو موقع پر بلوایا جس نے پولیس كو صورتحال سے آگاہ كرتے ہوئے كہا كہ اس كی والدہ بھی اسكول میں صفائی كا كام كرتی ہے ولید اس سے قبل بھی دومرتبہ اس طرح كے ڈرامے كرچكا ہے پولیس نے بعدازاں ولید كو اس كے والد اكرم كے حوالے كردیا۔

https://www.express.pk/story/1853386/1/
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
This boy needs psychiatric treatment and his father must be sent for one week behind bars to make him example.