پنجاب حکومت نے ایک سال میں کتنے ارب کا پٹرول استعمال کیا؟ہوشربا رپورٹ

hasnii11.jpg



ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بلند ترین اضافہ، عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، ایسے میں پنجاب حکومت نے سالانہ 8ارب78کروڑ کا پیٹرول استعمال کیا ہے،پنجاب حکومت کے حوالےس ے تفصیل سامنے آگئی، پنجاب میں وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز، اسپیکر ، گورنر،چیف سیکرٹری، آئی جی،سیکرٹریز، کمشنرز،ڈپٹی کمشنر ، پولیس افسران اور بیوروکریسی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں، پروٹوکول کے لئے سالانہ 8ارب 78کروڑ 99لاکھ روپے کا پیٹرول استعمال کیا ہے۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پیٹرول کی مد میں تقریباً 9ارب 88کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ رکھا گیا،یہ بجٹ 2017میں 7ارب 19لاکھ روپے کے قریب تھا، جو بڑھ کر اب تقریبا 10 ارب روپے تک پہنچ چکا، صوبائی وزرا ، سول و پولیس بیوروکریسی اور دیگر افسران کے گھرو ں میں زیر استعمال سرکاری گاڑیوں میں استعمال ہونے والا پیٹرول بھی سرکاری خزانے سے استعمال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزرا کا ساڑھے چار سو لیٹر ماہانہ پٹرول ہے ، دیگر پراجیکٹ اور محکموں سے بھی زیر استعمال گاڑیوں کا پٹرول لیا جاتا ہے ۔ سیکرٹریز ، کمشنرز سمیت دیگر افسران کے پٹرول استعمال کی کوئی حد مقرر نہیں، بعض صوبائی وزرا کے زیراستعمال 2 سے 3 سرکاری گاڑیاں ہیں، پنجاب کے سیکرٹریز کے زیر استعمال 3 گاڑیاں ہیں، چھوٹے افسران کے زیر استعمال بھی 2 گاڑیاں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ایم آئی یو، پی ایم یو، پراجیکٹ، کمپنیز، اتھارٹیز کی گاڑیوں کو بھی بعض حکومتی عہدیدار اور افسران مبینہ طورپر اپنے لئے استعمال میں لاتے ہیں،جن کا ماہانہ پیٹرول دیگر سرکاری سیکشن سے لیکر استعمال کیا جاتا ہے۔ پنجاب کے محکموں میں پیٹرول کی مد استعمال ہونے والے بجٹ کی تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سروسز کو پٹرول کی مد میں گزشتہ برس 25کروڑ 84لاکھ روپے دئیے گئے تھے ،جبکہ رواں مالی سال میں 28کروڑ 33لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسی طرح پبلک ہیلتھ میں گزشتہ برس 4کروڑ 56لاکھ 78ہزار رکھے گئے لیکن استعمال 4کروڑ 78لاکھ روپے ہوئے اوررواں مالی سال کے لئے 4کروڑ 79لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا۔ انوائرمنٹ میں ایک کروڑ 18لاکھ،محکمہ زراعت میں 38کروڑ 69لاکھ، فشریز میں 3کروڑ 10لاکھ ، ویٹرنری 35کروڑ 86لاکھ ، کوآپریشن 92لاکھ روپے جبکہ گزشتہ سال 1کروڑ 2لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

دنیا نیوزکےمطابق انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے لئے 2کروڑ 29لاکھ روپے گزشتہ سال استعمال ہوئے جبکہ رواں سال 2کروڑ 44لاکھ روپے رکھے گئے ، اسی طرح دیگر محکمہ جات جس میں شماریات ، لیبر کورٹ، ڈی جی پاپولیشن ، لاہور آرٹس کونسل، پنجاب کونسل آف آرٹس، پبلک ریلیشنگ سمیت دیگر کے لئے 14کروڑ 81لاکھ گزشتہ سال پٹرول کی مد میں استعمال ہوئے ہیں جبکہ رواں مالی سال بڑھا کر 17کروڑ 13لاکھ روپے کردیئے ۔ مواصلات نے گزشتہ سال 9کروڑ 39لاکھ روپے خرچ کئے جبکہ رواں مالی سال میں 10کروڑ 85لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 18کروڑ 92لاکھ روپے صرف پیٹرول کی مد میں رکھے گئے ، اسی طرح پولیس کو پیٹرول کی مد میں 4ارب 60کروڑ 86لاکھ روپے گزشتہ سال دئیے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال پیٹرول کی مد میں پولیس کو 4ارب 2کروڑ 6لاکھ روپے دیئے گئے ہیں،اسپیشل برانچ کو 17کروڑ 70لاکھ روپے کا پیٹرول کا بجٹ دیا گیا،اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ فیول کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔