پریانتھا کمارا کی موت پر پاکستانی ردعمل سے مطمئن ہیں،سری لنکن ہائی کمشنر

4sirhighcomm.jpg

پاکستان میں سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے کرما نے کہا ہے کہ پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ردعمل سے مطمئن ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان میں سری لنکن ہائی کمشنر اور وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات کی اور سری لنکن شہری کی سیالکوٹ فیکٹری میں ہلاکت پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے سری لنکن ہائی کمشنر سے پریانتھا کمارا کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے پر پاکستانی عوام سوگوار ہے، حکومت واقعے میں ملوث مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لائے گی اور کسی ملوث شخص کو رعایت نہیں ملے گی، مجرموں کو مثالی سزادی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1467829892351991814
ملاقات کے دوران سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر پاکستانی حکومت اور عوام نے جو ردعمل دیا اس پر ہم مکمل طور پر مطمئن ہیں اور پاکستانی عوام کے جذبات سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1467829906637824002
سری لنکن ہائی کمشنر نے سری لنکن مینجر کی نعش کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا بھجوانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ تعلقات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوں گے۔
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
the whole country is devastated over this

i hope all of the srilanka realize this
Agreed but the issue is that people are more focused on that he didn't do the blasphemy but they're perfectly okay with this lynching if he actually did it. That mind set need to be changed.

Now the vast majority isn't questioning the lynching part but that the person was innocent. Unless that mindset changes, such incidents will keep on happening. Is there any leader who has condemned that blasphemy isn't punishable by people