اگر بھارتی ٹیم بارش کے باعث دوبارہ بیٹنگ نہیں کرسکی تو پاکستان کو 46 اوورز کے کھیل میں 327 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا جبکہ اگر میچ 20 اوورز تک محدود ہوگیا تو پاکستان کو 184 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
بھارت نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اعشاریہ 4 اوورز کے کھیل میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز اسکور کررکھے ہیں۔