پاکستانی کھلاڑی قومی پرچم لگا کر ٹریننگ کیوں کرتے ہیں؟

pakistani-flag-practice211.jpg


ٹی20 ورلڈکپ: ٹریننگ سیشن میں کھلاڑی جھنڈا کیوں لگاتے ہیں، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے وجہ بتا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے انکشاف کر دیا کہ قومی کرکٹرز کو تربیتی سیشن کے دوران سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ٹریننگ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑی جھنڈا کیوں لے کر جاتے ہیں۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈا صرف ان کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی نمائندگی کرتا ہے، ان تمام 24 کروڑ افراد کی جو اس جھنڈے تلے ہیں۔


انہوں نے جھنڈا لگا کر ٹریننگ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ سوچتے ہیں کہ گراؤنڈ میں صرف 18 یا 20 لوگوں کی نہیں بلکہ 24 کروڑ لوگوں کی ٹیم گراؤنڈ میں کھیل رہی ہے۔

عبوری ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو قومی پرچم اٹھانے کا بنیادی مقصد انہیں متحرک کرنا ہے۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام ارکان ایک ہی ذہنیت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹریننگ سیشن کے دوران میدان میں پاکستانی جھنڈا ساتھ لاتے دیکھا گیا تھا۔