پاکستانیوں نے موقع موقع والوں کے بعد سکیورٹی والوں کو نشانے پر رکھ لیا

11security.jpg

آئی سی سی ٹی 20 میں آج پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی، فتح کے بعد ٹویٹر پر نیوزی لینڈ کی "سیکیورٹی" کے خوب چرچے ہوئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی مسلسل دوسری فتح کے بعد پاکستان سے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ کو پاکستانی شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے نشانے پر رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلا، پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد پاکستانی صارفین نے ٹویٹر پر تبصروں کے انبار لگادیئے۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے سکیورٹی، سکیورٹی کے نعرے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔


سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں کے دوران "سیکیورٹی" کا لفظ بازگشت کررہا ہےجس کے پیچھے گزشتہ ماہ سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان دورے پر آئی نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی تھی۔ صارفین کا کہنا ہے نیوزی لینڈ ٹیم نے پاکستان میں سیکیورٹی کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا تاہم آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے تمام سیکیورٹی خدشات دور کردیئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے آپ سے گراؤنڈ کے باہر کی سیکیورٹی کا وعدہ کیا تھا مگر گراؤنڈ کے اندر آپ گرین شرٹس کی مرہون منت ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1453051690450575360
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسرا نے کہا کہ سیکیورٹی ضبط ہوگئی۔

https://twitter.com/x/status/1453050685315076098
صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو فون کرکےکہا ہے کہ آپ آج کے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں گی ہمیں جب جب بھی موقع ملا آپ کو ایسی سیکیورٹی فراہم کرتے رہیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1453054470267363328
انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت کیلئے پاکستان کو دیئے گئے 135 رنز کے ہدف پر بھی دلچسپ تبصرہ کیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ والوں کو کیا پتا کہ 135 میں تو ہم ایک لٹر پیٹرول نہیں دیتے میچ کیسے دے دیتے۔

https://twitter.com/x/status/1453058768086831113
صحافی و سیاسی مبصر انوار لودھی نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے آفیشل ہینڈل کو اپنی ٹویٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آج آپ کو سیکیورٹی مل گئی۔

https://twitter.com/x/status/1453050756303572998
صحافی احتشام الحق نے عمران خان کا ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب کیا آپ اپنی مبارکباد کی ٹویٹ میں نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو ٹیگ کرسکتے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1453055854568169476
صحافی خنیس الرحمان نے بابراعظم اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کا ایک کارٹون شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیکیورٹی معاملات طے پاجانے کے بعد ۔

https://twitter.com/x/status/1453055063560163328
بین الاقومی کرکٹ ایکسپرٹ اور سابق کرکٹر ڈیوڈ الیکس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ویل ڈن پاکستان ، نیوزی لینڈ کے تمام سیکیورٹی خدشات دور ہوچکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1453051263822831620
ایک ٹویٹر صارف نے آج کے میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی تکلیف ختم اور نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے اب ایسا نہ ہو افغانستان کو اچھی سیکیورٹی فراہم کرنی پڑجائے۔

https://twitter.com/x/status/1453056952813096964
سوشل میڈیا پر "کوہلی نہیں ہوتا تم سے چیز" کے بعد آج سیکیورٹی کا لفظ بھی خوب پزیرائی پاچکا ہے، گراؤنڈ میں موجود شائقین کرکٹ نے بھی نیوزی لینڈ کے فیلڈ میں موجود کھلاڑی کو دیکھ کر سیکیور ٹی سیکیورٹی کے خوب نعرے لگائے۔