ورلڈ کپ میچ میں افغان ٹیم کے کپتان گراؤنڈ میں آبدیدہ

po.jpg


ٹی ٹوئنٹی کے معرکے جاری ہیں۔۔ گراؤنڈ پر اترتے کھلاڑی پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے وطن عزیر سے محبت کا اظہار کررہے ہیں، گزشتہ روز افغان ٹیم کے کپتان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور گراؤنڈ میں آبدیدہ ہوگئے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئے، اور اپنے پہلے میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں رودیئے، گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا، افغانستان کا قومی ترانہ ختم ہوا تو افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی آبدیدہ ہوگئے۔


محمد نبی کا یہ جذباتی اور مختصر کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے،صارفین کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے،

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمین نے جاندار بیٹنگ کی، اسپنر مجیب الرحما ن نےتباہ کن بولنگ سے اسکاٹ لینڈ کو دھول چٹائی، مجیب الرحمان نے30رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا تھا۔


آج پہلا میچ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا، دوسرے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔۔ میچ سات بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
 
Advertisement
Last edited by a moderator:
Sponsored Link