نام نہاد معاشی ترقی

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
حقیقت نمبر ایک(ترقی کا بلبلہ)۔
ٓآئی ایم ایف، ورلڈ بینک جیسے سود خورادارے،عالمی قوتوں کے آلہ کار ہوتے ہیں، جو کبھی نہیں چاہیں گے کہ کوئی ملک ان کے سود خور چنگل سے نکل جائے اورترقی کر کے ان کے برابر کھڑا ہو سکے(جس طرح گورکن کا کام مسلسل اموات سے زندہ ہے، اسی طرح ایک ساہو کار کبھی نہیں چاہے گا کہ اس کا کلائنٹ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجائے اور اس کی مستقل آمدن کا ذریعہ بند ہو جائے)۔لہذا ہمیشہ ایسی پالیسیاں نافذ کروائیں گے کہ ملک میں یا تو ترقی نہ ہو، یااگر ہو بھی تو ایسی دکھاوے کی ہو کہ وہ جب چاہیں اسے ختم کر سکیں۔
حقیقت نمبر دو(حکمرانی آئی ایم ایف کی)
کہنے کو اس وقت ملک پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے، مگر سکہ آئی ایم ایف کا چل رہا ہے۔
فنانس منسٹر کون ہو گا۔ ایف بی آر کا چیئرمین کس کو لگانا ہے۔ سٹیٹ بنک کا گورنرکون ہونا چاہئے۔
بجلی کا ریٹ کیا ہو
گیس کس قیمت پر ملے گی۔
پٹرول کی قیمت کتنی رکھنی ہے۔
کون کون سی ٹیکس اصلاحات کرنی ہے۔ ٹیکس نظام میں کیا تبدیلی کرنی ہے۔
حکومت کون سے اداروں کو بیچے، کن کو گروی رکھے(پی آئی اے اور سٹیل مل جو پچھلی حکومت نہ بیچ سکی، اب نئے پاکستان میں قومی اثاثے کوڑیوں کے دام بیچ دیئے جائیں گے، اور وہ بھی غیر ملکی قوتوں کو)
کس چیز پر سبسڈی دینی ہے، اور کس پر ختم کرنی ہے۔
کرنسی کی ویلیو کہاں تک لے جانی ہے۔
قرض سے ملنے والی رقم کہاں خرچ کرنی ہے، اور کون سے ترقیاتی پروگراموں پر لگانی ہے۔
وغیرہ وغیرہ
یہ اور اس جیسی تمام چیزیں براہ راست آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہیں (اور کوئی مائی کا لال انکار کی جرت نہیں کر سکتا کہ خود حکومت اور آئی ایم کے بیانات موجود ہیں)۔ اور یہ تو وہ چیزیں ہیں جو سامنے ہیں اور ان کا تذکرہ اخباروں میں کھلم کھلا آتا رہتا ہے۔اس کے علاوہ کتنی خفیہ ہدایات ملتی ہوں گی، اس کا کوئی حساب نہیں۔اس سب کو دیکھ کر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس وقت حکومت اور رٹ آئی ایم کی ہے۔

حقیقت نمبر تین؛
اگر آپ اوپر والی دونوں حقیقتوں کو مانتے ہیں (اور نہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں)، تو پھر آپ کو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ معاشی استحکام، ترقی اور ریٹنگ میں بہتری کے جتنے بھی نعرے لگائے جا رہے ہیں، وہ یا تو جھوٹے ہیں، یا کھوکھلے اور عارضی ہیں، اور عالمی ساہوکاروں کی مرہوں منت ہیں،ا ور وہ جب چاہیں معاشی ترقی کے اس بت کو توڑ سکتے ہیں۔سامنے کی بات ہے کہ جب الف سے لے کر یے تک ساری باتیں آئی ایم ایف کی مانی جا رہی ہیں، تو پھرکیا آئی ایم ایف کا دماغ خراب ہے کہ وہ صورت حال کو مخدوش بتائے، کیونکہ ایسا کرنے سے سارا ملبہ اسی پر آئے گا کہ پالیسیاں تو اسی کی چل رہی ہیں۔( بلکہ وہ تو صورت حال کو خوشنما بنا کر پیش کریں گے، چاہے صورت حال کتنی ہی کمزور کیوں نہ ہو)۔اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہے کہ اگر بالفرض محال کوئی معاشی بہتری آ بھی رہی ہے، تو اس کا سارا کریڈٹ آئی ایم ایف کو جائے گا، نہ کی پی ٹی آئی حکومت کو۔
گاجر چھڑی کی پالیسی(پھر ان خبرں کی حقیقت کیا ہے؟)۔
پچھلے زمانے میں اپنے غلاموں کو نوازنے کے لئے نائٹ ہوڈ یعنی سر کا خطاب دیا جاتا تھا، جاگیریں عطا کی جاتیں تھی، اور آج کل کے زمانے میں نوبل انعام، ایف اے ٹی ایف، ریٹنگز وغیرہ، گاجر اور چھڑی کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ اگر کوئی ملک چوں چاں کرے، یا خود انحصاری کی جرات کرے، تو اس کو پہلے پہل ایف اے ٹی ایف، اور ریٹنگز وغیرہ کے ذریعے قابو کیا جاتا ہے۔اور اگر نہ مانے تو پھر اس پر پابندیاں، اور آخری چارہ کار کے طور پر اس پر حملہ کر دیا جاتا ہے۔
خلاصہ اس ساری بحث کا یہ کہ ہم صرف اسی ترقی کو ترقی مانیں گے، جسے عوام خود محسوس کر سکیں، اور پھر ہمیں کسی ریٹنگ ایجنسی کی ریٹنگ کی پروا نہیں ہو گی، خواہ وہ ریٹنگ کو کتنا ہی گرا دیں۔بصورت دیگر یہ اخباری خبریں، کالم اور ایجنسیاں جتنی مرضی خوشنما تصویر پیش کریں، اگر عوام کی چیخیں نکل رہی ہوں تو ہماری نظر میں یہ سب ڈھکوسلا ہیں۔

ضروری وضاحت؛
ایسا نہیں کہ پچھلی حکومتیں آئی ایم ایف کے اثر سے آزاد تھیں، اور اپنی مرضی کے فیصلے کرتی تھیں،مگر ایک تو یہ کہ موجودہ حکومت انتہائی بلند و بانگ دعووں کے ساتھ برسر اقتدار آئی تھی، لہذا موجودہ صورت حال ذیادہ تکلیف دے ہے، اور دوسرا یہ کہ کبھی کبھی لگتا ہے کہ حکومت یا اس کا کچھ حصہ خود بھی وہی چاہتا ہے، جو آئی ایم ایف کی خواہش ہے۔دوسرے لفظوں میں پچھلی حکومتیں بھی کرتی وہیں تھیں، جو اوپر سے حکم آتا تھا، مگر کچھ نہ کچھ مزاحمت کا احساس ہوتا تھا۔ مگر اب تو ایسا لگ رہا ہے کہ آئی ایم ایف کو کہنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی، اور حکومت کہے بغیر ہی آئی ایم ایف کے احکامات کو بجا لاتی ہے۔
 

angryoldman

Minister (2k+ posts)
آج زمبابوے کے لوگ لائنوں میں لگ کر آٹا لے رہے ہیں۔ کیونکہ ان کی کرنسی کو پہلے ڈی ویلیو کیا بعد میں ان کی مدد کو بھی خود ہی آئی ایم ایف میدان میں آ گیا ہے اور دنیا سے امدادی فنڈنگ کی اپیل کی ہے جس میں قرض بھی موجود ہو گا ۔
ویسے سمجھے تو وہ جسے پتہ نہ ہو خان نے تو اکنامک ہٹ مین کی پوری کتاب خود پڑھی ہے اب اسے خود کشی ہی کہا جائے گا
 

Zaviya

Citizen
There is no harm in capitalism but people of Pakistan abuse everything they got in their hands.
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
Kuch kama kar dikhaoo. kuch Tax do. Phir a ker likhoo, bay gay rut
عوام ٹیکس دینے کے لئے تیار ہے، بھتہ دینے کے لئے نہیں۔ٹیکس عوامی خدمت کے بدلے دیا جاتا ہے، اور بھتہ بدمعاشی کی وجہ سے۔
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
عوام ٹیکس دینے کے لئے تیار ہے، بھتہ دینے کے لئے نہیں۔ٹیکس عوامی خدمت کے بدلے دیا جاتا ہے، اور بھتہ بدمعاشی کی وجہ سے۔
Tax awami khidmat kay badlay nahi diya jata. Ya apkee kama e main Gov ka hisaa hota hay
 

Steyn

Chief Minister (5k+ posts)
Tax awami khidmat kay badlay nahi diya jata. Ya apkee kama e main Gov ka hisaa hota hay

E wekhyora.

Tax is exactly used for public service. It's public money taken from public to be used on public.

In Islamic, in Kufr, in every system except in communist pigs like China, tax money is used on public alone.

My money isn't for Imran Khan and cabinet members to enjoy Hareem Shah. It is not for building Kufr houses in Kartarpur.

Rather my tax money is for my welfare.
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
E wekhyora.

Tax is exactly used for public service. It's public money taken from public to be used on public.

In Islamic, in Kufr, in every system except in communist pigs like China, tax money is used on public alone.

My money isn't for Imran Khan and cabinet members to enjoy Hareem Shah. It is not for building Kufr houses in Kartarpur.

Rather my tax money is for my welfare.
Tax money is the share of Gov. in your net Income. Gov. have to decide where that money will be used. Please do not give me "Tax Chors" excuses.
 

Steyn

Chief Minister (5k+ posts)
Tax money is the share of Gov. in your net Income. Gov. have to decide where that money will be used. Please do not give me "Tax Chors" excuses.

Government share is jackshit.

A tax (from the Latin taxo) is a compulsory financial charge or some other type of levy imposed upon a taxpayer (an individual or legal entity) by a governmental organization in order to fund various public expenditures.

How old are you? You really shouldn't be making opinions or passing judgements on others when you don't even know the definition of tax.
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
Government share is jackshit.

A tax (from the Latin taxo) is a compulsory financial charge or some other type of levy imposed upon a taxpayer (an individual or legal entity) by a governmental organization in order to fund various public expenditures.

How old are you? You really shouldn't be making opinions or passing judgements on others when you don't even know the definition of tax.
I might be the age of your Dad and professional student, still learning. Accounting and tax research, my favorite.