مولانا کے دھرنے کا ڈراپ سین

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
Fazl-new-min.jpg.webp


طاقتور حلقوں کا انتباہ دھرنے کے پرامن ڈراپ سین کا باعث

لاہور(جوادآراعوان)ملک کے طاقتورحلقوں کا انتباہ جے یوآئی (ف) کے اسلام آباد دھرنے کے پرامن ڈراپ سین کا باعث بنا، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے قریبی ساتھیوں کو پیغام دیا گیا تھا کہ سیاسی احتجاج کی آڑ میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی جبکہ ریاست اپنے پلان بی اور سی کا استعمال کریگی جس کے آپ متحمل نہ ہونگے ۔

اعلیٰ حکومتی افسروں نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے دھرنے کا پرامن ڈراپ سین روزنامہ 92نیوز سے شیئر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ فضل الرحمٰن پر انکے بعض ہارڈلائنر ساتھیوں نے ریڈ زون اور ملک کے دیگر اہم حصوں میں لاک ڈائون اور نظام زندگی مفلوج کرنے کیلئے بہت زور ڈالا لیکن انہوں نے اتفاق نہ کیا اور احتجاج کو پشاور موڑ سے ختم کر کے ٹوکن کے طور پر پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ کیا۔

فضل الرحمٰن نے دھرنے کے حوالے سے حکومت کے پلان (بی اور سی) کے تحت تیاریوں کے حوالے سے معلومات ملنے کے بعد اس بات کا بخوبی اندازہ لگا لیا تھا کہ انکی جماعت کسی تصادم کی متحمل نہ ہوسکے گی،لہٰذاکو ئی نیا اعلان کر کے پیچھے ہٹنے میں ہی بہتری ہو گی۔ فضل الرحمٰن کے احتجاجی کنٹینر سے حافظ حمد اﷲ ،مفتی کفایت اﷲ ،مولانا منظور مینگل ، محمود خان اچکزئی اور دیگر نے ریاست کیخلاف بغاوت کے مترادف کلمات کہے جسکے تحت ان کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنا مشکل نہ تھے لیکن حکومت اور طاقتور کوارٹرز نے فضل الرحمٰن سے پلان اے کے تحت ڈائیلاگ کے ذریعے معاملات طے کرنے کی کوشش کی جبکہ وزیر اعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے مطالبے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ محمود خان اچکزئی نے بلوچستان اور خیبر پختوانخوامیں اپنے ہم خیال لوگوں سے رابطے کر کے جمعیت علماء اسلام(ف)کا استعمال کرتے ہوئے ’’پشتون کارڈ‘‘ کھیلنے کی کوشش کی لیکن انکو اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب فضل الرحمٰن نے پشاور موڑ سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تو اچکزئی کا ٹریپ فیل ہو گیا، اس حوالے سے پشتون تحفظ موومنٹ سے بھی رابطے کئے گئے اور بیرونی قوتوں کی مدد سے آپریٹ کرنیوالے نام نہاد بلوچ علیحدگی پسند گروپوں سے بھی رابطے کئے گئے ۔


دھرنا ختم کرنے کے اعلان کیساتھ ہی افواہوں کا بازار گرم

اسلام آباد ( جہانگیر منہاس) مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کیخلاف اسلام آباد میں 13 روزسے جاری دھرنا مقاصد حاصل کئے بغیر ہی ختم کرنے کے اعلان کیساتھ ہی دارالحکومت میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔

بعض حلقوں نے مولانا کے دھرنے کو غیر سنجیدہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمٰن جیسے زیرک سیاستدان کو جب اس بات کا بخوبی اندازہ تھا کہ وہ دو دن کے اندر وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں لے سکتے تو انہوں نے بھرے پنڈال میں اتنا بڑا اعلان کیوں کیا۔ گو مولانا کے دھرنے کے شرکا کی تعداد عمران خان کے 2014 والے دھرنے سے کہیں زیادہ تھی، اسکے باوجود محض 13 دن دھرنے کی تھکاوٹ نے مولانا کی سیاست پر کئی سوالات کھڑے کر دیئے ۔

بعض حلقوں نے مولانا کے دھرنے کے خاتمے کو بھی ایک ڈیل قرار دیا جس میں ساز باز کے تحت دھرنا ختم کرنیکا منصوبہ دیا گیا ہے ، اسی منصوبہ کے تحت مولانا نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے اپنی فیس سیونگ کی کہ وہ اب اسلام آباد کے بجائے دور دراز علاقوں میں شاہراہیں بند کرنے کیلئے روانہ ہو جائیں۔

جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق دھرنے کے خاتمے میں فضل الرحمٰن کے قریبی سیاسی رفقا کی بے وفائی بھی شامل ہے جنہوں نے مولانا کو اسلام آباد لا کر تنہا چھوڑ دیا اور پھر ہر گزرتے دن کیساتھ مولانا دلبرداشتہ ہوتے گئے اور آخر کار دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا پہلی مرتبہ اسلام آباد آزادی مارچ کے مستقبل کے حوالے سے ہم خیال جماعتوں کی رہبر کمیٹی تشکیل دینے کے باوجود مذکورہ کمیٹی سے کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کر سکے ۔ فضل الرحمٰن کی طرف سے پہلے دھرنے کے مستقبل کے حوالے سے رہبر کمیٹی کو فیصلے کا مینڈنٹ دیا گیا، تاہم مولانا نے بدھ کی شام کنٹینر پر رہبر کمیٹی کے ممبرز کو دعوت دیئے بغیر ہی دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا جو انکی سیاسی تنہائی کی ایک زندہ مثال ہے ۔






 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Fazlurehman came here for his 2 minutes of fame that he had lost because of being ousted from the assembly. Other than that, he had nothing to begin with.

For his plan B, PPP in Sindh has already said they will not allow blockade of roads. So thats all thats really needed...a clear and visible crack in the opposition. Bravo IK...you accomplished your goal without even calling out Rangers.....even police were spread far and few in between
 

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
7 SEATS wala 0.02 vote leny wala 1,50.00000 vote sy asteefa mang raha hay bahi jan yay asteefa tha pepsi ki bottle nahi jo naeem ul haq aap ko pakra deta