لاہور:موبائل کی دکان میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی ویڈیو منظر عام پر

dociaiai11.jpg

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں موبائل فون کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے،اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان موبائل فون کی دکان میں داخل ہوئے اور موبائل فون اور نقدی چرا کر فرار ہوگیے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے دکان سے 80 لاکھ روپے نقدی اور تقریباً ایک کروڑ مالیت کے 46 موبائل فونز چوری کیے،

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین چوروں نے پہلے دکان کے باہر ریکی کی، پھر دکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

ملزمان کو دکان کا صفایا کرتے اور فرار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے،متاثرہ دکاندار کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

گزشتہ ماہ لاہور کے اقبال ٹاؤن میں ہی ڈکیتی کی واردات کے دوران 4 ڈاکو کپڑے کی دکان سے 55 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

واردات اقبال ٹاؤن پاک بلاک میں کپڑے کی دکان میں ہوئی تھی ، 4 ڈاکوؤں نے دکان کے گارڈ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی اور نقدی ، کپڑے کے سامان کو لے اڑے تھے۔

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
Feel sorry for the shopkeeper but why do they keep this much cash ?
Even in US, shop owners don't keep cash and they have safes and they constantly keep on depositing.
Or if you've this much cash, you should've proper arrangement.

When it comes to taxes, same guy will claim that he only have 2Lakh of assets
 
Hunter_

MPA (400+ posts)

agree with you and everything should be insured as well. Also pay zakat & sadka