قومی ٹیم میں عزت سے واپسی ہوگی ورنہ نہیں،محمدعامر

amir-1233113s.jpg


سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کے امکانات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عزت سے واپسی ہوگی ورنہ نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے دوران محمد عامر نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ میں عزت کے ساتھ ٹیم میں واپسی چاہتاہوں ، اب تک پی سی بی کی نئی انتظامیہ میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، کوئی رابطہ ہوا تو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا سوچوں گا خود سے ریٹائر منٹ واپس نہیں لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میں خود ریٹائر منٹ واپس لینے کا اعلان کروں اور بورڈ حکام کہے کہ مجھے کھلانا نہیں ہے، عزت کےساتھ واپسی ہوگی تو ٹھیک ورنہ نہیں، میں اپنی فیملی کے ساتھ بہترین وقت گزار رہا ہوں اور زندگی کا بھرپور لطف اٹھارہا ہوں اور لیگ کرکٹ کھیل کر مزے لے رہا ہوں۔


ورلڈ کپ میں شکست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ شکست کا ذمہ دار حسن علی کو ٹھہرانا درست نہیں ہے، حسن علی بہترین پاکستانی فیلڈرز میں شامل ہوتے ہیں، کیچز ڈراپ ہونا میچز کا حصہ ہیں ، اس کیچ کے بعد بھی پاکستانی ٹیم کے پاس موقع تھا اگر اس وقت بھی اچھی گیند بازی کی جاتی تو ہم جیت سکتے تھے۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، انکا کہنا تھا کہ وہ اس صورت میں ہی پاکستانی ٹیم کیلئے کھیلیں گے جب ہیڈکوچ مصباح الحق اور وقار یونس کو فارغ کیا جائے گا۔ بعدازاں محمدعامر نے دوبارہ ٹیم میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی لیکن کرکٹ بورڈ نے انہیں ورلڈکپ ٹی 20 اور دیگر ہوم سیریز کیلئے نظرانداز کردیا
 
Advertisement

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Last 1 saal ki iski performance check kar lo,

har league main pitaye hovi hay kisi ek match main bhi performance nahin iski.
 

Choudhry ji

Councller (250+ posts)
He ruined his carrier himself ... now its too late .Everyone has a replacement no matter how good is he ... You have played enough cricket ,its better to play PSL other leagues .
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا..عزت سے واپسی سے اسکی مراد سہرے لگا کر گھوڑی پر بیٹھ کر
باجے گاجے کے ساتھ آنا ہے…...اب اس میں کیا 😁
 

tracker22

MPA (400+ posts)
اپنی کارکردگی پر توجہ دو،،اب تُمہارے لئے وقت بُہت کم ہے، تُم اپنا پرائم ٹائم دو نمبری میں ضائع کر چُکے ہو
 

cashkash

MPA (400+ posts)
JAWARIAOO SHAME ON YOU THIS IS THE CONFIDENCE EVERY ONE NEED, SELL YOUR COUNTRY AND STILL COME INFRONT OF THE PEOPLE AND WANT TO JOINT THE NATIONAL TEAM WITH RESPECT SHAME IN JAWARION KO TU GARBAGE MAIN PHEEKNA ZAROORI HAI AND WE BRING THEM ON THE TV TO DISCUSS
 
Sponsored Link