قربانی کا بکرا ؟ مصباح الحق نے ہیڈ کوچ سے مستعفی ہونے پر خاموشی توڑ دی

misbah.jpg


پاکستان کے سابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے خاموشی توڑ دی، عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ بیان کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مصباح الحق نے نجی ٹی وی چینل کے سپورٹس پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں صرف نتیجے پر ہی توجہ دی جاتی ہے، کھلاڑیوں اور ان کی صلاحیتوں میں بہتری پر توجہ نہیں دی جاتی،

جیسے ہی کسی ایک میچ یا سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑ جائے تو خود کو بچانے کے لئے قربانی کے بکرے ڈھونڈنا شروع کردیتے ہیں، آپ کوچز اور پلیئرز کو تبدیل تو کرسکتے لیکن مسائل بدستور موجود رہتے ہیں۔


مصباح الحق نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تبدیلیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ویسٹ انڈیز میں تھا جب پی سی بی کی جانب سے ‏ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا اور میگا ایونٹ کے لیے سب چیزیں ترتیب دی ‏گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انھوں نے کہا کہ پہلے آپ نے ٹیم کیلئے تبدیلیاں کیں اور پھر چند روز بعد یوٹرن لے کر نکالے ہوئے کرکٹرز کو واپس لے آئے، ہمبلوگ ٹیم سے باہر بیٹھے پاکستان کرکٹ کے لیے بہت فکرمند ہیں۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ آنے والے اتنے بڑے ایونٹ کے بارے میں ہم نے کچھ نہ سوچا ہو، کیا ہم نے کرکٹ نہیں کھیلی یا ‏ہم پاکستان کے بارے میں نہیں سوچتے۔

دوسری جانب بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کسی بھی قسم کا کوئی تنازع نہیں چاہتے تھے صرف ہم نے نہیں اور ‏بھی عہدیداروں سے استعفے دیے ہیں فخر کو ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہ کرنا سمجھ سے باہر تھا۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Sadly Misbah was never a qualified coach or selector and not sure why was given such highly paid jobs?
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
U and Waqar are the worst coaches in the history of cricket. Neither you have any coaching experience nor your are willing to get training for it. Micky arthur ki team ki B mar di bc dafa ho niklo