Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے قبروں پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک بہت ہی فضول قسم کی افواہ پھیلائی گئی کہ قبرستان ہو ٹیکس لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط خبر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1151099450103930881
ٹویٹر پر ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبریں دم توڑ گئی ہیں کہ قبرستان میں نئی قبر کھودنے پر ڈیڑھ سے دو ہزار روپے ٹیکس لگ رہا ہے. سوشل میڈیا صارفین نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر ایسی افواہیں پھیلائے جانے کی شدید مذمت کی ہے.
ایسی خبروں کا مقصد ٹیکس کلچر کو بدنام کرنا ہے اور ساتھ ساتھ حکومت کو بھی تاکہ عوام کو یہ تاثر دیا جاسکے کہ یہ بہت ظالم حکومت ہے جو مرنے پر بھی ٹیکس لگارہی ہے۔ اس سے پہلے میڈیا گروپس قربانی کے جانور پر ٹیکس کی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرچکے ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/3ldNoyZ.jpg