قائداعظم ٹرافی میں شعیب ملک کے بھتیجے کی ٹرپل سنچری

hura.jpg


جیو نیوز کے مطابق کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے محمد حریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حریرہ قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے ہیں جنہوں نے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر بلوچستان کے خلاف صرف 327 گیندوں پر 300 رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

https://twitter.com/x/status/1472824379709005826
19 سالہ محمد حریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ حریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔

مجموعی طور پر نوجوان بیٹر دنیا کا آٹھواں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہے اس سے قبل جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔