غیر اخلاقی موادرکھنے والے ویب سائٹس کو بلاک کیاجائے،وزیراعظم کی خصوصی ہدایت

2ptablock.jpg

نجی خبر رساں چینل اے آر وائے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں فحش ویب سائٹس بلاک کرنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسل نو کی کردار سازی بہت اہم ہے، جدید ٹیکنالوجی کے آلات نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی ہے، نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیراخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔



وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کو آئی ایس پیز، سی ڈی اینز سے مل کر کام کرنیکی ضرورت ہے تاکہ سی ڈی این، خاص طور پر کلاڈ فیئر کے ذریعے فحش موادکو روکا جا سکے۔ یہ بھی کہا گیا کہ کہ پی ٹی اے کو اپنے ویئر ہاؤس مینجمنٹ سسٹم کی استعداد بڑھانے کی
ضرورت ہے۔

 
Advertisement

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
اس کے لئے ایک قابل ٹیم کی ضرورت ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کوڈنگ کرے اور اس مواد کو روکے

قابل ٹیم اور خان صاحب . . . . . .؟ یعنی کہ آپ نہ ہی سمجھو
 
Sponsored Link