جانور خریدتے وقت چند احتیاطی تدابیر
١.سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ منڈی جاتے ہوئے کوی جانور گھر سے ساتھ نہ لے جائیں
کیا ہے کہ کچھ بچے بھی جانوروں سے کم نہیں ہوتے
وہاں جا کر بکروں کے ساتھ وہ وہ حرکتیں کرتے ہیں کہ بکروں کا انسانیت سے اعتبار اٹھ جاتا ہے
بکرے باقاعدہ #می ٹو کہتے پائے جاتے ہیں
٢ کوشش کریں کہ جانور زندہ ہو سستا خریدنے کے چکر میں اتنا کمزور نا ہو کہ عید سے قبل طبعی موت مر جائے. اچھی طرح جانچ پڑتال کر لیں، منہ کھول کر دانت بھی دیکھیں، اگر آپ سے زیادہ ہیں تو ہر گز مت لیں، جانور خوبصورت ہونا چاہیے تاکہ جب آپ اسے محلے میں سے گزاریں تو لوگوں کو آپ دونوں میں فرق کرنے میں آسانی رہے
٣ بکرے کا شریف النسل ہونا ضروری ہے، کسی نا محرم بکرے بکری کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھے، کچھ بکرے انتہائی ٹھرکی مزاج ہوتے ہیں جو اپنی اور آپ کی بدنامی کا باعث بن سکتے ہیں
٤ اپنے ساتھ کسی خاتون کو ہر گز ساتھ مت لے کر جائیں، عین ممکن ہے وہ وہاں کسی گلابی، کاسنی یا کسی اور رنگ میں بکرے کی فرمائش کر دیں، یہ بھی کہ سکتی ہیں کہ رنگ تو ٹھیک ہے مگر پرنٹ کوی اور مل جائے تو مناسب ہے. قیمت کرواتے وقت چالیس ہزار کے بکرے کی چار سو قیمت لگا کر آپ کی جان کو خطرہ میں بھی ڈال سکتی ہیں.
٥ کچھ لوگ تو بکرے میں وہ خصوصیات تلاش کرتے ہیں جو کسی داماد میں ہونی چاہئیں، خاندانی ہو، رنگ سفید، قد لمبا چال مودبانہ چلن شریفانہ.
بکرا بھی ہم کالا قبول نہیں کرتے، یہاں بھی نسلی امتیاز برتا جاتا ہے.
#بلیک لائیوز میٹر
ابھی کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ کم کہے کو زیادہ جانیں