عمران خان کو ناک آؤٹ کرنے کے لیے آپ کو نیا آئین لکھنا پڑے گا،اسد عمر

12asadumarnewaaien.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ناک آؤٹ کرنے کے لیے آپ کو نیا آئین لکھنا پڑے گا۔ اب یہ حکومت اپنے آپ کو اندر سے کھوکھلا محسوس کر رہی ہے، اب یہ آخری پھڑپھڑاہٹ ہمیں نظر آرہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کہہ چکی ہے کہ واضح بیرونی مداخلت نظر آئی، عمران خان بند کمرے کی سازش کے خلاف کھڑے ہوئے، عوام بھی باہر نکلی، 17 جولائی کو انتخابات میں پنجاب کے عوام نے امپورٹڈ نظام کو مسترد کیا۔


ان کا مزید کہنا تھا بیرونی مدد کے باوجود عوام نے ان سے اقتدار واپس چھینا۔ صبح سے شام تک حکومت والے فارن فنڈنگ سے متعلق پریس کانفرنسیں کر رہے تھے، مقدمہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہےکہ تحریک انصاف پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت روایتی سیاسی نظام کے خلاف کھڑا ہے، آج انہوں نے میٹنگ بلا رکھی ہے، میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔ شہباز گل کی بات سے اختلاف ہو سکتا ہے، اس پر مقدمہ بنائیں سوال پوچھیں لیکن یہاں شیشے توڑے گئے بٹ مارے گئے

ان کا کہنا تھا حکومت بدحواسی کا شکار ہے اسی لیے اس طرح کے فیصلےکر رہی ہے۔ لوگوں نے سامنے آکر واضح کر دیا کہ الیکشن کمیشن نے جھوٹے الزام لگائے ہیں، بڑا واضح طور پر لکھا ہےکہ کس سے پیسہ لینا ممنوع ہے، جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے اور بدنام کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ کوئی 62 ون ایف کی تلوار نہیں لٹک رہی، عمران خان کو ناک آؤٹ کرنے کے لیے نیا آئین لکھنا پڑے گا۔
 

atensari

President (40k+ posts)
پرانے آئین پر عمل ہوتا تو یہ نوبت نا آتی. البتہ نیا آئین لکھ کر پرانے آئین کو پامالی سے بچایا جا سکتا ہے
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Majoda Ayen waisay bhi aik nakara cheez ha..Choro k lia bana ha..
New Ayen likho.Jo mazlomo k lia ho..ghareebo k lia ho..Aisa Ayen banao Jis m corruption par..Nawaz..Zardari..Molvi Fazulo ko tabbar smait chowko m phansi di jaya..
 

360turn

Minister (2k+ posts)
Man these ghadaars couldn't write 1 sentence, don't expect them to write 10 page constitution. We are dealing with illiterate & uneducated FAKE degrees holders in PAkistan govt. These idiots are just happy trigger gun owners with power.
 

ranaji

President (40k+ posts)
پرانے آئین پر عمل ہوتا تو یہ نوبت نا آتی. البتہ نیا آئین لکھ کر پرانے آئین کو پامالی سے بچایا جا سکتا ہے
پھر اس نئے آئین کو پامالی سے بچانے کے لئے ایک تیسرا آئین لکھنا پڑے گا
😂
 

atensari

President (40k+ posts)
پھر اس نئے آئین کو پامالی سے بچانے کے لئے ایک تیسرا آئین لکھنا پڑے گا
😂
جب قانون شکنی قانون بن جائے گی تو پامالی کیسی
 
Sponsored Link