علیم خان سے اتحاد؟ جہانگیر ترین گروپ کنفیوژن کا شکار

7tareengroupagainstaleem.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کا گروپ عبدالعلیم خان کے گروپ سے اتحاد اور دیگر معاملات پر کنفیوژن کا شکار ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان ترین کے گروپ کے چند اراکین علیم خان کو وزیراعلی پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر تحفظات کا شکار ہیں اور انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اراکین نے اپنے تحفظات کا اظہار جہانگیر ترین سے بھی کردیا اور کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔


یادرہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین گروپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے بھی اسی تناظر میں ملاقات کی تھی اور عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ق لیگ سے تعاون کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں کی جانب سے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی تھی جس کے بعد پنجاب کی سیاست میں بھی گرما گرمی شروع ہوگئی ہے، پنجاب میں جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ کے علاوہ تحریک انصاف کے ناراض اراکین کا ایک اور گروپ بھی سامنے آگیا ہے، یہ تمام گروپ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
 

NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
I am itching to disclose sooo Much.

But everyone will have to wait for the Last episode its a good one.