عابدعلی کرکٹ کھیل سکیں گے یا نہیں؟ ڈاکٹرز نے بتادیا

abid-1laa.jpg

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عابد علی کی دنیائے کرکٹ میں واپسی سے متعلق ڈاکٹرز کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا تھے جس کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ان کی سرجری کی گئی اور ان کے دل کے 2 بند والو کھولنے کیلئےاسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، سرجری نے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ اور کرکٹ گراؤنڈ سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔۔

عابد علی کے ڈاکٹر حمید اللہ نے ان کی صحت اور دنیائے کرکٹ میں واپسی سے متعلق تفصیلات بریفنگ جاری کردی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر عابد علی کو مکمل طور پر ریسٹ کرنا ہوگا، وہ کرکٹ کھیل سکیں گے یا نہیں ابھی فورا اس بات کا جواب دینا قبل از وقت ہوگا۔


ڈاکٹر حمید اللہ نے مزید کہا کہ سرجری کے تین اور چھ ماہ بعد ان کے مختلف ٹیسٹس کیے جائیں گے جن کی رپورٹس کی روشنی میں ہی عابد علی کی کرکٹ گراؤنڈ میں واپسی سے متعلق کچھ کہا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کو اچانک دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے تو پتا چلا کہ ان کے دل کے 2 والو بند ہیں جس کے بعد ان کا آپریشن کرکے بند شریانوں میں اسٹنٹس ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ تعالی اس کو دوبارہ صحت دے اور یہ بابراعظم کے بعد سب سے خوبصورت سٹروک کھیلنے والا کرکٹر پھر سے سنیچریاں کرے، کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ جو بھی عابد علی کو بلے بازی کرتے دیکھتا ہے اس کو ایک دو بال میں ہی سمجھ آجاتی ہے کہ یہ کوی بہت اونچے قد کا بلے باز ہے
آفرین ہے عابد علی دو بند والوز کے ساتھ بھی دوڑ بھاگ کرتا تھا اور بہت عمدہ بیٹنگ کرتا رہا اب مجھے امید ہے کہ دل میں بہتری کے بعد یہ زبردست پرفارم کرسکے گا