شجر اور ثمر

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
کاشف عباسی سے لیکر حامد میر تک اور کامران خان سے لیکر محمد مالک تک ایک سے ایک بڑا دانشور دیکھ لیں اور ان کی بچھلی بیس سالہ کارکردگی پر غور فرمائیں

یہ لوگ پرائم ٹائم کے گھنٹوں کے حساب سے اس قوم کے لاکھوں گھنٹے کھا گئے پر کسی ایک کنجر نے اپنی پوری زندگی میں کبھی ایک بھی ایسی عقل کی بات کی ہے جو یہ شخص عمر شریف جسے بھانڈ بلاؤ یا میراثی یا پھر آرٹسٹ ، کر رہا ہے ؟؟ ان نام نہاد جاہل قسم کے دانشوروں کے لاکھوں گھنٹوں کا حاصل جمع وصول کیا ہے ؟
نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز بے نظیر بھٹو ، مردہ بھٹو ، زرداری ، بلاول مولانا فضل الرحمن ؟؟

اس ملک اور اس قوم کا شروع سے اب تک مسئلہ ہی رہا ہے کہ قابل لوگ اپنی جگہوں سے نا پید ہیں چاہے وہ اس ملک کے وزیر اعظم نواز شریف کی وجہ سے ہو یا پھر میڈیا میں بیٹھے ان جاہلوں کی وجہ سے سرکاری نوکریوں کی تو چلو سمجھ میں آتی ہے پاکستان میں تو بزنس تک میں قابل لوگوں کی بجائے ہیرا پھیری کرنے والے زیادہ ہیں ۔ ٹھیکیدار وہ کامیاب نہیں ہوتا جو بہتر گھر بنانا جانتا ہو بلکہ وہ کامیاب ہوتا ہے جو زیادہ چالباز ہو زیادہ چرب زبان ہو اور بڑا چور ہو۔

کیکر کا شجر بو کر ثمر کی امید رکھے ہوئے ہیں ہم لوگ پر ظاہر ہے مایوسی آخر میں ہمارا مقدر بننی ہے۔

 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
EPEKlj5X0AEYK8q