سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مزدور کی بیٹی کی فتح کے چرچے

0%D9%BE%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%86%D8%B4%DB%8C%D8%AE.jpg

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مزدور کی بیٹی نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی نے اکثریت حاصل کرلی ہے تاہم اس الیکشن میں ایک حلقہ ایسا بھی تھا جہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو شکست دے کر مزدور کی بیٹی فتخ یاب ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے خیر پور کی یونین کونسل جیلانی سے آزاد خاتون امیدوار پروین شیخ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ہرایا ،غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی خاتون 6 بچوں کی ماں اور ان کے والد گدھا گاڑی چلاتے تھے اور آج کل بازار میں بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرتے ہیں، پروین کے شوہر وفاقی ادارے میں نچلی سطح کے ملازم ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1541334982488096769
ایک انٹرویو میں پروین شیخ نے کہا کہ جب غریبوں کی حالت دیکھتی ہوں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، میں سوچتی ہوں کہ کیسے ان غریبوں کی مدد کی جائے، ان کی مدد کیلئے سیاست ہی ایک راستہ ہے جو میں نے نکالا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1541746199199469569
https://twitter.com/x/status/1541642385352003585