سرمد کھوسٹ، تم نے زندگی کیوں تماشا بنائی؟

Ibn E Khalid

Moderator
65996-2109195536.jpg

اماں یار سرمد! تم بھی عجیب آدمی ہو۔ جہاں صبح و شام زندگی تماشا چل رہی ہو تم وہاں اتنے پیسے لگا کر ’زندگی تماشا‘ فلم بنا بیٹھے۔
کچھ ہم سے ہی پوچھ لیا ہوتا کم از کم ہم ایسی فضول خرچی کا مشورہ ہرگز نہ دیتے۔ تم نے خواہ مخواہ ہی فلم کے اداکاروں کو مٹھی بھر بھر کر نوٹوں کی ادائیگی کی ہو گی. اپنے آس پاس دیکھو اس جیتی جاگتی دنیا میں تمھیں کتنے ہی سچ مچ کے اداکار مل جائیں گے۔ کسی اداکار نے جبہ و دستار لے رکھا ہو گا، تو کوئی سوٹ بوٹ ٹائی میں اداکاری کے جوہر دکھا رہا ہو گا۔
میاں سرمد تم نے جو زندگی تماشا ہی بنانی تھی تو پہلے اسلامی نظریاتی کونسل سے پوچھ لیا ہوتا، کسی علامہ سے نحس و سعد تاریخ نکلوا لی ہوتی، فلم کا سکرپٹ لے جا کر کسی مولوی سے استخارہ ہی کروا لیتے۔ اور کچھ نہیں تو کسی طوطے سے فال نکلوا لی ہوتی یا کسی میاں مٹھو کا آشیر باد لے لیا ہوتا۔
سرمد، یہاں تو پہلے ہی نمائش پر بڑی بڑی فلمیں لگی ہیں لیکن جو کامیابی ڈرامہ سیریل ’جمہوریت‘ کو ملی وہ بےمثال ہے۔ ایک اور پیشکش ’کٹھ پتلی حکومت‘ ہے جس کی ڈرامہ سیریز بھی نام بدل کر آتی رہتی ہے، وزرا ہر روز پریس کانفرنس کے نام پر جگت بازی کا تھیٹر لگاتے ہیں، سیاست دانوں کو کیچڑ اچھالنے کے لیے سوشل میڈیا کا سٹیج اور پرائم ٹائم ٹاک شوز مل گئے، شادیوں میں تھپڑ بازی کے فائٹنگ سین وغیرہ ہو جاتے ہیں۔
بھیا یہاں تو جدھر دیکھو ادھر تماشا ہے، اور تم ہو کہ سینیماؤں میں ایک نیا تماشا دکھانا چاہتے ہو۔ کہیں مفت روٹی کھلانے کا احسان تو کہیں گوشت چیلوں کو کھلانے کا تماشا۔ کبھی گندم کی اضافی پیداوار پر شادیانے تو کبھی آٹے کے بحران کا تماشا۔
کبھی آئین کی بالادستی کا ڈرامہ کبھی بوٹ کا تماشا، ایک طرف کشمیر کی آزادی کے دعوے تو دوسری طرف جمعے کے جمعے ایک ٹانگ پہ کھڑے ہونے کا تماشا۔ ادھر مفلس باپ کی خودکشی پر گہرا سکوت، ادھر کتے کی آنکھ میں آنسو دیکھ کر دل پگھلنے کا تماشا۔

سرمد تم لوگوں کو زندگی کے ان دیکھے تماشے دکھانا چاہتے ہو نا؟ چلو تمھیں میرے گھر میں کام کرنے والی بیوہ آنٹی کی کہانی سناتی ہوں۔ ان کے 10 سالہ بیٹے کو راولپنڈی کے پیرودھائی بس اڈے پر بطور کلینر کام ملا، زندگی کا تماشا دیکھو کہ کام پر لگنے کے دو ہفتے بعد ہی ان کا بچہ بس اڈے سے غائب ہو گیا۔
پریشان ماں کو مہینے بعد یہ پیغام ملا کہ ان کا چھوٹا بیٹا بچہ بازوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا، یہ بھی یقینی نہیں کہ مر گیا ہے یا یہیں کہیں درندوں کے ہاتھوں روز مرتا ہے۔ وہ دوسرے شہروں میں بھی ماری ماری پھری، تھانوں کے چکر بھی کاٹے۔

اس بات کو پانچ برس گزر چکے ہیں وہ اب بھی اکثر اپنے بیٹے کا پوچھنے پیر ودھائی بس اڈے پر چکر لگا لیتی ہے۔ وہ بتاتی ہے کہ وہاں اور بھی کئی گندے جسموں والے بچے بسیں صاف کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ سناتی ہے کہ ان اڈوں پر کیسی نظریں اس کی جانب اٹھتی ہیں۔ بتاؤ سرمد کیا اس ماں کی زندگی کسی تماشے سے کم ہے؟
سرمد اب یہ نہ کہنا کہ تم قصور کی ننھی زینب کو بھول گئے جس کے معاملے پر میڈیا، سیاست دانوں اور مولویوں نے کیسے کیسے تماشے کیے تھے۔ کراچی میں قتل کیے گئے ریحان کی زندگی بھی کسی تماشے سے کم تو نہیں تھی۔ وہ ٹیلر ماسٹر کا بیٹا ریحان جس کی قمیض پہ لکھا تھا، ’اپنا ٹائم آئے گا۔‘ کیسے موبائل کیمرے کے سامنے اسے مار مار کر جان نکالی گئی۔ ہمارے تماش بینوں کو ہر دن ایک نیا تماشا مفت میں مل جاتا ہے پھر کوئی کیوں ٹکٹ دے کر تمہاری فلم دیکھنے جائے؟

تماشوں کی اس بھیڑ میں ایک دو نہیں ایسے ان گنت شیاطین کی ویڈیوز مل جائیں گی جو مذہب کی آڑ میں درندگی کرتے ہیں۔ ڈھونڈیں تو سہی، یہ حقیقی کردار موبائل کیمرے کے سامنے بچیوں اور بچوں سے جنسی بدفعلی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ربڑ کے پائپ سے بچوں کو مارنے کے لائیو شاٹس، بچی کو جنسی ہراساں کرنے پر قاری صاحب کی درگت کا منظر، قرآن کریم کے مخارج کی غلط ادائیگی پر مار مار کر کان کے پردے پھاڑ دینے کے مناظر، یہ سب آن لائن موجود ہے۔
سرمد تمھاری فلم میں ایسا کیا انوکھا ہے؟ ایسی سینکڑوں کہانیاں ہمارے ارد گرد بکھری ہوئی ہیں جن کی زندگی دنیا کے لیے تماشا بنی، جن کی دکھ بھری کہانی فلمی سٹوری بن گئی، جن کی جانے انجانے میں بنی کوئی ویڈیو وائرل ہوئی اور ان کی زندگی تلپٹ ہوگئی۔ ایسی کہانیاں جن کے کرداروں نے لمحوں کی خطاؤں پر صدیوں لمبی سزا پائی۔
سرمد تم کہتے ہو کہ یہ ایک نہایت شدید مذہبی انسان کی کہانی ہے جس نے اپنے تئیں زندگی کی طرف ایک قدم اٹھایا اور اس کی زندگی تماشا بن گئی۔ مگر کچھ عقل کے اندھوں کو تمھاری فلم پر بن دیکھے اعتراضات ہیں۔
وہ کہتے ہیں تمھاری فلم کے مرکزی کردار کی داڑھی کیوں ہے؟ تم نے نعت خواں کا کردار کیوں لکھا؟ تمھارے کردار نے لفظ ’بچہ بازی‘ کیوں بولا؟ تمھاری فلم میں مردوں کے بیچ ناچتے مرد کو کیوں دکھایا گیا؟ قطع نظر اس کے کہ تمھاری فلم میں دکھائے گئے یہ مناظر وہی ہیں جو ہمارے اردگرد ہو رہا ہے۔ مگر تم نے یہ دکھانے کی جرات بھی کیسے کی کیوں کہ ان مناظر کے جملہ حقوق بحق ’پریشر گروپ‘ محفوظ ہیں۔
تم جو چاہو تو سرسوں کے کھیت میں لاچا پہنے بھاری بھر کم ہیروئن کو کلہاڑی تھامے ہیرو کے سامنے ناچتے ہوئے دکھا سکتے ہو۔ تم ’وحشی درندہ‘ یا پھر ’کلاشنکوف راج‘ نام سے فلمیں بناؤ، یقین جانو نہ سینسر بورڈ کو اعتراض ہوگا نہ کسی اور کو ٹھیس پہنچے گی۔ فلم ٹائم پہ ریلیز ہوگی اور تماش بینوں سے داد بھی ملے گی مگر تم تو کہتے ہو کہ تم پاپ کارن کے ساتھ دیکھی جانے والی فلمیں نہیں بناؤ گے۔
پیارے سرمد! یہ تماشے تو یہاں چلتے رہیں گے۔ اب جو تم زندگی کے آئینے میں ہم سب کا ڈراؤنا عکس دیکھو تو چیخنا نہیں، بس گھٹ کر مر جانا۔ جس کسی نے بھی اس آئینے میں ہمارے معاشرے کو اس کی بدصورت شکل دکھانا چاہی پتا ہے اس کو کیا سزا ملی؟ اس کی زندگی تماشا بنا دی گئی۔

Source
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)
مولویوں نے اس فلم کے ٹریلر سے اندازہ لگایا ہے کہ اس فلم میں لونڈے باز مولویوں کی توہین کی گئی ہے۔۔ چار مولویوں نے باہر نکلنے کی دھمکی دی اور حکومت سجدہ ریز ہوکئی۔۔ لگتا ہے اب صورت حال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ توہینِ رسالت کے ساتھ ساتھ توہینِ لونڈے باز ملا کا قانون بھی بن جائے گا اور ملا کی شان میں توہین کرنے والا قرار واقعی سزا پائے گا۔۔۔
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)
زینب کا ریپ اور قتل ایک نعت خواں اور عاشقِ رسول نے کیا تھا، ابھی حال ہی میں مانسہرہ میں بچے کے ساتھ سو بار زیادتی مدرسے کے مولوی نے کی ہے۔۔۔ اپنی گندگی صاف نہیں کرنی، ہاں اگر اس گندگی کا کوئی ذکر کرے تو پھر توہین ہوجاتی ہے۔۔۔
 
ts_rana

Minister (2k+ posts)
You can find thousand videos on net where Molvies abusing children but who cares. when somebody dare to expose these criminals , here come Mr PM to rescue them. Name it Riyasate Madina but practically it looks like Qoume loot.
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)

Aby o begharat dalley.....
Zuban sambhal k baat kr kisi gndi naali k gandey keerey.
Jb tuj pe zahir ho chuka k ye dono Ashik e rasool s.a.w to doore ki baat mzhb pe hi aml krny valy nhi thy.....TO KION APNI BK BK KR RHA HY?
tu merey samny hota TAUHEEN me teri krta hathon se BEGHARAT insan.
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
You can find thousand videos on net where Molvies abusing children but who cares. when somebody dare to expose these criminals , here come Mr PM to rescue them. Name it Riyasate Madina but practically it looks like Qoume loot.
Teree madam maryam jb garrage me safdar chokidar k sath rang rallian manatee thi us wqt konsi Qaum thi?
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
فلم انڈسٹری خود ایک تماشہ ہے. ہالی وڈ میں می ٹو تحریک چلی. لالی وڈ کون سا گنگا دھلا ہے. ایک نہیں کئی فلمیں بن سکتی ہیں. بنتی کیوں نہیں!؛
 
ts_rana

Minister (2k+ posts)
Teree madam maryam jb garrage me safdar chokidar k sath rang rallian manatee thi us wqt konsi Qaum thi?

Everybody who criticise Khan doesnt mean he is N-league or PPP man. So Maryam may be your leader not mine. By posting this irrelevant post you actually admit that you are also victim of Mullah's abuse and now you belong to the same gang.
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
Everybody who criticise Khan doesnt mean he is N-league or PPP man. So Maryam may be your leader not mine. By posting this irrelevant post you actually admit that you are also victim of Mullah's abuse and now you belong to the same gang.
Ore tum kisi molvi k yaddey hoey ho to iska ye mtlab nhi sarey hi aisey hotey hain.
 
berry

Citizen
ALLAH RAB UL IZAT KA ZARA B KHOF NAHIN IN DUNYADAR ZALIMO KO YEH FILM GALT HAI ----------------------AI ALLAH PAK APP HAM KO HIDAYA NASIB FARMYN.AMIN
 
ts_rana

Minister (2k+ posts)
Ore tum kisi molvi k yaddey hoey ho to iska ye mtlab nhi sarey hi aisey hotey hain.
صرف نناوے فیصد بدکار مولویوں کی وجہ سے بیچارے ایک فیصد بھی بدنام ہیں ۔ چلو جاؤ شاباش مولوی کے پاس
 
Muhammad Jibran

Chief Minister (5k+ posts)
صرف نناوے فیصد بدکار مولویوں کی وجہ سے بیچارے ایک فیصد بھی بدنام ہیں ۔ چلو جاؤ شاباش مولوی کے پاس
نینانوے فیصد لبرلز کی بہنیں روز رات میں اپنے عاشق سے بیہودہ ویڈیو کالز کرتی ہیں، اور صبح لبرل مولویوں کو کوسنے آجاتے ہیں
 
ts_rana

Minister (2k+ posts)
نینانوے فیصد لبرلز کی بہنیں روز رات میں اپنے عاشق سے بیہودہ ویڈیو کالز کرتی ہیں، اور صبح لبرل مولویوں کو کوسنے آجاتے ہیں
I am not liberal . Alhamdulillah I pray five times a day .
 
Muhammad Jibran

Chief Minister (5k+ posts)
I am not liberal . Alhamdulillah I pray five times a day .
Very good... But praying five times a day doesnot gives you certificate to abuse people who are spreading the knowledge of islam....there may be short comings, weaknesses but nevertheless they are not anti islam, they dont question the authority of Allah like liberals
 
I dont abuse but your spiritual father Khadim Rizvi do . Need any proof ? Which Islam they are spreading ? Who questions the authority of ALLAH ? If somebody questions about God or existense of God , why dont they answer ? If somebody dont have knowledge then preach them in a right way, the way Hadhrat Muhammad PBUH used to adopt rather than force somebody with weapons to accept. Swords can win territories but not hearts, forces can bend heads but not minds
 
Last edited:

Lol you will show me the same old videos of 2016 when Mumtaz qadri was illegally hanged.
Secondly no one is forcing anyone with sword..... Can they make film anti army? Anto pakistan? Anti state? Pro indian? If these things are not allowed than they should not make fun of islam as well
 
How do you say it is anti Islam Movie ? The movie is all about the false doing of Mullahs. The movie against Mullahs doesnt mean it is against Islam. Second thing Mumtaz Qadri was rightly hanged , the people who motivated Qadri should also be hanged. Let me tell you what is anti Islam . When a so called alim abuse children or girls in Madrassa or any other place is cllaed anti islam. When a molvi who teaches Quran to a student but abuse him/her is actaully a blasphamy of Quran . These mullahs should be hanged as they use the name of ALLAH, Quran and Hadhrat Muhammad PBUH for their own sins. Should I quote some verses here ??