ساڑ۔ بھارت کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس وقت جب دنیا کی نمبر ون رینکنگ ٹیم نیوزی لینڈ پاکستان کا دورہ کررہی ہے تو کرکٹ لورز کے دل میں خوشیاں پھوٹ رہی ہیں۔ بڑے عرصے کے بعد کرکٹ کا ایک ستون ، پاکستان جس کےبغیر ورلڈکپ مکمل نہیں ہوتا تھا اب دوبارہ کرکٹ کے پرانے اور اصل دور میں داخل ہورہا ہے
اس کے ساتھ ساتھ کچھ حاسدوں کے پیٹ میں "ساڑ" بھی اٹھ رہا ہے۔ اس ساڑ سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ حسد سے بچا جاے یہ نہ صرف نیکیاں ضائع کردیتا ہے بلکہ حسد کرنے والے کو کہیں کا نہیں چھوڑتا
نیوزی لینڈ کے دورے کی خوشی میں ہم ایک بات بھول ہی گئے تھے کہ انڈینز کو یہ دورہ بہت چبھ رہا ہوگا اور وہ اپنے ساڑ کا اظہار کسی نہ کسی طریقے سے کرنے کی کوشش کریں گے
کوشش تو کی ہو گی کہ کسی طرح چند گمراہ پاکستانیوں کو خرید کر کوی دھشت گردی کروا دی جاے۔ (اس سے پہلے انڈیا کو یہ گمراہ جماعت اسلامی سے مل گئے تھے) یا کسی بھی طرح نیوزی لینڈ کا دورہ رکوانے کی کوشش کی جاے مگر ان کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو آخرکار انہوں نے اسی ساڑ کے زیراثر اپنا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کردیا ہے
کوی چاہے کچھ بھی کہے انڈیا کے دورے کی منسوخی کا سبب نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ہے۔
انڈیا اپنی ساڑ پالیسی کی وجہ سے خود اکیلا ہوجاے گا کیونکہ لوگ ان کو پوچھیں گے وجہ بتاو کیوں پاکستانی کرکٹ کو ختم کرنے کیلئے تم اتنا زور لگا رہے ہو؟؟
یورپین بھی اب پوچھتے ہیں۔ انڈیا کی یہ کیسی منافقت ہے؟ ایک طرف ہم پر طالبان کی حمایت اور مہذب دنیا کے خلاف چلنے کے طعنے مگر جب ہم کرکٹ کھیلنا چاہیں تو اس کی راہ میں بھی روڑے اٹکاے جائیں؟
کیا کرکٹ انڈینز کو باپ کی وراثت میں ملی تھی کہ وہ اس پر اپنی اجارہ داری سمجھتے ہیں؟
آپ پیسے، تعلیم اور ٹیکنیکل چیزوں میں پاکستان سے آگے ہو اسی لئے آپ کی ٹیم بھی اب بہت ٹف ٹیم بن چکی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کرکٹ کے اندر لابی بنا کر پاکستان کا بائیکاٹ کروا دو، آج تک انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ پر اجارہ داری رہی ہے مگر انہوں نے کبھی اتنی گھٹیا حرکات نہیں کی تھیں کہ پاکستان سے نہ کھیلو یا ان کو مت بلواو۔ یہ انڈینز ہیں جنہوں نے کرکٹ پر پیسے کے زور پر اجارہ داری لینے کے بعد ایسی پالیسیز بنای ہیں جس سے کینیا زمبابوے اور دیگر چھوٹی ٹیمیں ختم ہوگئی ہیں، آی پی ایل سے پاکستان کو نکال دینا اور کسی بھی کھلاڑی کو جو پاکستان جاکر کھیلناچاہے رابطے کرکے ذلیل کرنا دھمکیان دینا وغیرہ کا جواب اب دینا ہوگا۔
یہ پاکستان کو بھی ختم کروانا چاہتے ہیں اور کسی حد تک کامیاب بھی ہوچکے تھے لیکن دورہ نیوزی لینڈ نے ان کے ارادے ناکام کردئیے ہیں اسی لئے نیوزی لینڈ پر انڈیا نے غصے کا اظہار اپنے دورے کی منسوخی کے ساتھ کردیا ہے۔ لگتا ہے انکے برے دن شروع ہوچکے ہیں۔ یورپین قومیں جیسی بھی ہیں ان سے بہتر انداز فکر کی مالک ہیں اور امید ہے کہ وہ ان کو دفع دور کرکے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے ریلیشنز قائم کریں گے
پاکستان کو صرف انڈینز کی شیطانیت سے ہوشیار رہنا ہے خاص کر پاکستان کے مرکزی انٹرنیشنل سٹیڈیمز کو سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے ڈھال دیں ان کو بہت جدید اور خوبصورت بنا دیں

سورس
 
Last edited: