روہیت شرما اور کوچ راہول ڈریوڈ سے اختلافات کی خبروں پر ویرات کوہلی کا ردعمل

virat-11233.jpg


بھارتی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ۔۔ ویرات کوہلی کے بیان پر سوالات اٹھ گئے۔۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے ٹیم کی سیلکشن کیلئے اپنی عدم دستیابی سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں دورہ جنوبی فریقہ ٹیم کیلئے دستیاب تھا، میٹنگ سے ڈیرھ گھنٹہ قبل سیلیکٹرز نے مجھ سے رابطہ کیا اور ٹیم سیلیکشن پر بات کی۔پھر چیف سیلیکٹر نے مجھے بتایا کہ میں ون ڈے کپتان نہیں بنوں گا۔

اسکے بعد یہ تاثر زور پکڑنا شروع ہوگیا کہ شاید ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کیلئے سیلیکٹ نہیں کیا گیا جس کی ویرات کوہلی کو ویڈیو پیغام کے ذریعے تردید کرنا پڑی۔


ٹویٹر پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویرات کوہلی کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے اور روہت شرما کے درمیان نہ کوئی لڑائی ہے اور نہ کسی قسم کا کوئی جھگڑا، میں نے ٹی 20 کی کپتانی بھی خود چھوڑی میری کسی سے ناراضگی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داریاں ہیں کہ ٹیم کو درست سمت میں لے کر آگے بڑھوں اور میں نے ہمیشہ یہی کیا تب بھی جب میں کپتان نہیں تھا۔

https://twitter.com/x/status/1471046347021111296-
ویرات کوہلی نے کہا کہ روہت ایک بہترین کپتان ہے اور انہوں نے بھارتی ٹیم کی کپتانی اور آئی پی ایل میں یہ ثابت بھی کردیا ہے، راہول ڈریوڈ ایک متوازن کوچ ہیں ، ان دونوں کو میری مکمل حمایت حاصل رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں مجھے جہاں بھی جگہ دی جائے گی میں اپنا 100 فیصد حصہ ڈالوں گا اور میں یہی کوشش کروں گا کہ میں ٹیم کا وہ حصہ بنوں جو ٹیم کو درست سمت میں لےجانے میں مدد دے، میں سیلکشن کیلئے دستیاب تھا ، دستیاب ہوں اور ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔