روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج کتنے روپے کا اضافہ ہوا؟

dollarh1h1121.jpg


روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج پھر تیزی دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 58 پیسے کا اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 58 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 200روپے 77 پیسے سے بڑھ کر 202 روپے 35 پیسے ہوگئی۔
https://twitter.com/x/status/1535250846002323459
آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروباری دن کے اختتام پر 278پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس کی 42 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی اور کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 42014کی سطح پر پہنچ گیا

دوسری جانب ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوگئی ہے۔
dolla111j.jpg


ایکسپریس نیوز کے مطابق ذخائر میں مزید کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 22 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کمی ہوئی ہے۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 17 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتہ میں 9 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز کمی سے 5 ارب 95 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔
 

Jhon

Politcal Worker (100+ posts)
This is a slap on the face of neutrals who are behind this criminal mafia and provide shelter to all mafias.