خون کا بدلہ خون ہی چاہیے،پولیس کے ہاتھوں قتل ارسلان کے والد کا اعلان

police-lahore.jpg


خون کا بدلہ خون ہی چاہیے،پولیس کے ہاتھوں قتل ارسلان کے والد کا اعلان

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں طالعبلم ارسلان محسود کا قتل ہوا، والدین غم سے نڈھال ہیں، ارسلان کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کے خون کا بدلہ صرف خون کی صورت میں ہی چاہیے۔

گیارہویں کے طالب علم ارسلان محسود کو پیر کی شام پولیس کوچنگ سے گھر واپس جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا، فائرنگ سے ارسلان شدید زخمی ہوا اسے کراچی کے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

سولہ سالہ ارسلان کے والد نے قصاص کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ انہیں بیٹے کے خون کا صرف اور صرف قصاص ہی چاہیے، مقتول کے والد لیاقت محسود ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر ہونے کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکن بھی ہیں۔

دوسری جانب ارسلان کے چچا نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکارتوحید نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش میں ان کے بھتیجے کو گولی ماری ہے،ایف آئی آر میں مقتول کے چچا نے موقف دیا کہ اورنگی تھانے کے پولیس اہلکار توحید سادہ کپڑوں میں موجود تھا جس نے پہلے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی لیکن جب ارسلان نے موٹر سائیکل بھگائی تو پیچھے سے گولی ماردی۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ اورنگی تھانے کا پولیس اہلکار توحید نہ ڈیوٹی پر تھا اور نہ ہی وردی میں،وہ اور اس کا ساتھی عمیر اس قتل کے ذمہ دار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے واقعے کو کراچی پولیس کے اسی رویے کا نتیجہ قرار دیا جس نے نقیب اللہ محسود کی جان لی تھی۔

لواحقین نے قتل کا ذمہ دار ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن اعظم گوپانگ کو قرار دیتے ہوئے تھانے کے تمام پولیس اہلکاروں کو حراست میں لینے کا مطالبہ کردیا ہے، ڈی آئی جی ویسٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایس ایچ او اورنگی اعظم گوپانگ کو معطل کر دیا گیا جبکہ اہلکار توحید اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کرليا گيا ہے، گرفتار اہلکار سے اس کا ذاتی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ڈی آئی جی ويسٹ ناصر آفتاب کہتے ہيں کہ واقعے کی شفاف تحقيقات جائے گی اور انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ دے گی،وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ارسلان محسود سے پہلے سندھ کے بہادر لڑکے نقیب اللّٰہ محسود کے خون سے ہولی کھیلی گئی،سندھ حکومت سندھ کو یہ خون دبانے نہیں دیں گے۔

 
Advertisement

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎
 
Sponsored Link