حکومت کے کہنے پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

Amin Khan 1

Chief Minister (5k+ posts)
پبلک نیوز: مہنگائی کی بجلی عوام پر گرنے کو تیار، نیپرا نے بجلی کی نرخوں میں ایک روپیہ انچاس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

zyyyyyyyyh%20(77).jpg


نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت نے دو سو ایک ارب کے بقایا جات کی وصولی کے لیے دو روپے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے ایک روپیہ انچاس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نرخوں میں اضافے سے صارفین پر ایک سو نواسی ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

نرخوں میں اضافہ پندرہ ماہ کے دوران عوام سے وصول کیا جائے گا۔ رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے حوالے سے بقایا جات کی وصولی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔


source:
http://publicnews.com/electricity-prices-increased
 
Last edited by a moderator: