جھوٹ کی پہچان

muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
دوستو جھوٹ ہمیں ڈھونڈنے سے نہیں ملتا یہ ہمارے اندر موجود ہوتا ہے۔

معاشرہ جو ہمیں سیکھاتا ہے۔ جن چیزوں کا یقین ہمیں ہمارے گھر والے سیکھاتے ہیں۔ جو باتیں وہ بتاتے ہیں۔ جن باتوں پر ہم سوال نہیں کرتے۔

رفتہ رفتہ وہ باتیں ہمارے ظاہر سے ہو کر ہمارے باطن میں اُتر جاتی ہیں پھر ہماری اصلیت ایک جھوٹ بن جاتی ہے۔ یہ جھوٹ رفتہ رفتہ ہماری زندگی کو ہماری ذات کو کھا جاتا ہے۔ اگر ہم چاہیں بھی اپنے مسائل سے نکلنا تو نکل نہیں پاتے کیونکہ ہم اپنے اندر کے جھوٹ کو پہچان نہیں پاتے۔

اس بات کو آپ سے شیئر کرنے کا مقصد آپ کو دعوت دینا ہے کہ آپ اپنے اندر جھانکیں اور تلاش کریں ان باتوں کو جو آپ کی زندگی کا جز ہے۔

جیسا کے آپ نے سنا ہو گا "دل کے اندر تو رب ہوتا ہے" تو اُس دل تک پونچھنے کے لیے اُس رب تک پونچھنے کے لیے آپکو اپنا آپ صاف کرنا ہو گا۔


جس طرح رسول پاک نے فرمایا
ایک اچھا سوال آدھا علم ہوتا ہے

تو اپنے آپ سے سوال کرو اُن جھوٹ کو تلاش کرو جو معاشرے نے تمہارے اندر ڈال دیے ہیں، چاہے اُن کا تعلق رسم و رواج سے ہو یا آپ کے مذہب کی کسی سوچ سے۔ اس کام کے لیے بہادری چاہیے، اور میرا ماننا ہے کہ سچ بولنے سے اور جھوٹ کو اندر سے ختم کرنے سے آپ بہادر بن سکتے ہو اور اپنے رب تک پھونچ سکتے ہو۔
 

rasheikh

Senator (1k+ posts)
Wah Janab Kiyaaaa BAAAT hai Magar Aaaaj Kal Tu Sub SUCHAAAAAY Hein JHOOOOTA To Koi Hai Hi Nahein ???????