بھارت کو بڑا معاشی جھٹکا, امریکہ نے ترجیحی تجارت ختم کرنے کا اعلان کر دیا

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)


واشنگٹن: بھارت کو سفارتی ناکامیوں کے بعد بڑا معاشی جھٹکا لگ گیا,امریکہ نے ترجیحی تجارت ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 5 اعشاریہ 6ارب ڈالر کی ڈیوٹی فری بھارتی درآمدات کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو حاصل ترقی پذیرملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ
نے بھارت سے جی پی ایس درجہ واپس لینے کے لیے کانگریس کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ تجارتی مفاد لینے کیلئے بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے میں ناکام رہا ہے۔ جس کے بعد بھارت کو دئیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے بعد بھارت کو امریکا کی جانب سے ملنے والا تجارتی فائدہ ختم ہوجائے گا۔ جبکہ بھارت 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالرکی برآمدات سے محروم ہو جائے گا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
India ko US ki friendship mubarak ho. US is no one's friend but a notorious arm twister to get more benefits for itself and leave you with more problems instead of giving benefits, because they work like a land lord who knows that more autonomy to the land keeper would mean lesser influence over them.