ایران پر مجوزہ امریکی پابندیوں کافلاپ ڈرامہ

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
پچھلی چند مثالیں
امریکا ایران کی نورا کشتی کو سامنے رکھ کر جو بھی پیشین گوئیاں کی گئیں، اس فورم کی پوسٹیں گواہ ہیں کہ وہ اسی طرح پوری ہوئیں۔ مثلا ابھی امریکا نے ایران کیساتھ ایٹمی ڈیل سائن بھی نہیں کی تھی کہ میں نے اس کے انجام کے بارے بتا دیا تھا، اور بعد کے واقعات نے ان باتوں کو سچ کر دکھایا۔
اسی طرح شام کی خانہ جنگی ایران امریکا نورا کشتی کا ایک نا قابل تردید ثبوت ہے۔ ویسے تو عراق کی مثال بھی دی جا سکتی ہے، جہاں پر امریکا نے جھوٹے بہانے بنا کر ایران کے اصلی دشمن صدام کی حکومت کا صفایا کر کے ایران کی گود میں ڈال دیا،لیکن شام کی جنگ اس سے بھی بڑا ثبوت ہے، جہاں امریکا صرف ایک ڈرون حملہ کر کے اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا سکتا تھا، مگر بشار پر تو دور کی بات، آج تک اس کی فوج کے خلاف،ٹام ہاک شرلیوں کے سوا، ایک بھی حملہ نہیں کیا جس سے شامی حکومت کو کوئی گزند پہنچے۔اسی طرح جب روس نے شام میں پہلا بم گرایا، تب ہی میں نے یہ کہہ دیا تھا کہ روس امریکا کی آشیر باد بلکہ اس کی درخواست پر آیا ہے، اور اگرچہ بہانہ داعش کا ہے، مگر اصل میں بشار مخالف ان گروپوں کو ٹارگٹ کیا جائے گاجن پر بوجوہ خود امریکا دہشت گردی کا بہانہ بنا کر حملہ نہیں کر سکتا۔اور بعد کے ہونے والے واقعات نے اسے سچ کر دکھایا۔

ایران پر پابندیاں اور نئی پیشین گوئیاں۔
آج کل ایران پر امریکی پابندیوں کا بڑا شور ہے، اور خبریں ہیں کہ امریکا ایران پر سخت پابندیاں لگانے والا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ امریکا کی یہ خواہش تو ہے کہ ایران ایٹمی طاقت بن جائے، مگر اس میں سب سے بڑی رکاوٹ خود امریکا کی طاقت ہے۔ اگر ایران آئندہ آنے والے کچھ عرصے میں ایٹمی طاقت بن جائے، تو لوگوں کے سامنے دونوں ممالک کی شدید" دشمنی" کا پول کھل جائے گا، اور لوگ بجا طور پر یہ سوال اٹھائیں گے کہ آخر امریکا نے اپنے اتنے بڑے دشمن کو ایٹمی طاقت کیونکر بننے دیا۔چنانچہ اس صورت حال سے بچنے کاحل یہ مجوزہ پابندیاں ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے ایران پر ماضی میں بھی پابندیاں لگائی ہیں، اور میں نے ہمیشہ ان پابندیوں کو دکھلاوے کی فضول اوربے اثر پابندیاں کہا ہے۔چنانچہ اب کی بار جو پابندیاں امریکا ایران پر لگانے جا رہا ہے، (پچھلی ہسٹری کو سامنے رکھ کر) اس کے بارے میں یہ پیشین گوئی کی جا سکتی ہے کہ اگرچہ امریکا پابندیاں ضرور لگائے گا، مگر ساتھ ہی ساتھ ان پابندیوں کو بے اثر کرنے کا بھی پورا بندوبست کر دیا جائے گا۔گویا سانپ بھی مر جائے گااورلاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی۔یعنی ایک طرف ایران ایٹمی طاقت بن جائے گا، اور دوسری طرف امریکا اپنی ایران دشمنی کا بھرم رکھنے کے لئے یہ کہہ سکے گا کہ اس نے تو پابندیاں لگا کر روکنے کی بھرپور کوشش کی،مگر اب کیا کیا جا سکتا ہے۔
چنانچہ کبھی(عراق شام، افغانستان مالی، صومالیہ، لیبیاسمیت ہر جگہ پوری دنیا میں،مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے کے لئے بھرپور طریقے سے امریکا کا ساتھ دینے والا)یورپی یونین
امریکا کے سامنے مزاحمت کرتا ہے اور ایران کی حمایت کرتا ہے، کبھی (امریکا کی رکھیل)اقوام متحدہ کا ادارہ امریکا سے ہتھ ہولا رکھنے کی درخواست کرتا ہے۔یہ سب ڈرامے بازیاں اور اقدامات خود امریکا کی ہی پیش بندیاں ہیں، تا کہ ایک طرف وہ یہ کہنے کے قابل ہو کہ اس نے تو بڑی سخت پابندیاں لگا دی ہیں، جبکہ دوسری طرف ایران کو بھی ان کے اثرات سے بچانے کا پورا انتظام موجود ہو گا۔

دو طرفہ آگ
اور یہ دشمنی یکطرفہ نہیں ہے، بلکہ آگ دونوں طرف برابر لگی ہوئی ہے،اور ایران بھی امریکا سے اپنی: دشمنی "نکالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔اور اس کی سب سے بڑی مثال چاہ بہار کی بندر گا ہے، جو کہ انڈیا کے تعاون سے بن رہی ہے، اور جس کا سب سے بڑا فائدہ افغان حکومت کو ہو گا۔ساری دنیا جانتی ہے کہ افغان حکومت امریکا کی کٹھ پتلی ہے، اور اس کی مدد کرنا براہ راست امریکا کی مدد کرنا ہے۔چلو یہ مانا کہ ایران کو برادر اسلامی ملک پاکستان کا لحاظ نہیں اور وہ اندیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رہا ہے، مگر کم از کم اپنی امریکا دشمنی کا ہی خیال کر لیتا۔اور بجائے اس کے کہ وہ ایک امریکی کٹھ پتلی حکومت کو گرانے کی کوشش کرتا، اسے ہر طرح سے مضبوط کرنے کی کوشش کی ایران کی طرف سے مسلسل جاری و ساری ہے۔جس کا ایک مظہر چاہ بہار کی بندر گاہ ہے۔

آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہندو بنیا یوں ہی اربوں ڈالر ایران میں انوسٹ کرہا ہے، کیا اسے نہیں پتا کہ اگر امریکا نے پابندیاں لگا دیں تو وہ بھی اس کی زد میں آئے گااور اس کی ساری محنت رائیگاں جائے گی۔ یقینا انڈیا نے امریکا سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی یہ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اور دنیا دیکھے گی کہ امریکا خودکچھ ڈرامے اور پس و پیش کے بعد انڈیا کو ان پابندیوں سے استثنا دے گا۔
اور ابھی یہ تھریڈ تکمیل کے مراحل میں ہی تھا کہ مندرجہ ذیل خبر منظر عام پر آ گئی۔
US to exempt eight countries from new Iran oil sanctions: Pompeo
یعنی لے دے کہ امریکا لولی لنگڑی پابندیاں لگانے پر راضی ہوا تھا، اور اب وہ بھی اس وقت تک مکمل طور پر نافذ نہیں ہوں گی، جب تک یہ یقین نہ ہو جائے کہ ایران پر ان کے دور رس برے اثرات نہیں پڑیں گے۔

یاد رہے کہ یہ بھی میری ایک پیشین گوئی تھی کہاوبامہ تو کیا ٹرمپ کاامریکا بھی ایران کے خلاف ہر گز کوئی عملی کاروائی نہیں کرے گا، اور صرف بیان بازی اور پابندیوں تک محدود رہے گا، اور ان پابندیوں کا بھانڈا لگنے سے پہلے ہی پھوٹ گیا ہے۔

کیا اب بھی کسی کو امریکا ایران کی نورا کشتی پر شک ہے؟
 
Last edited:

منتظر

Minister (2k+ posts)
توں ایران کا بغض لیکر ہی اس دنیا فانی سے جاے گا تیری منافقت کے کیا کہنے تجھے آل سعود اور عرب امارات ترکی افغانستان نظر نہیں آتے جن کا توں مقلد ہے تیرا کیا تعلق ایران سے / ایران کو جو بہتر لگے گا وہ کرے گا اور تم نجس خوارج کے سینے پر مونگ دلتا رہے گا

ایرانیوں کے حق میں صحیح بخاری کی یہ حدیث جب تک بخاری شریف رہے گی تم تکفیری خوارج کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ مارتی رہے گی ان شاء الله

qmQ5GyX.png
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

!آج پتہ چلا صحیح بخاری میں صحیح احادیث بھی ہیں
 
منتظر

Minister (2k+ posts)
!آج پتہ چلا صحیح بخاری میں صحیح احادیث بھی ہیں
صحیح بخاری تمارے لیے حجت ہے تم لوگوں کی غلیظ زبان کو اسی سے روکا ہے یہ حدیث تمارے ہاں سے بتا رہی ہے کے کے ایرانی حق پر ہیں اور جو تم لوگ ان کے مخالف ہو وہ باطل ہو
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
صحیح بخاری تمارے لیے حجت ہے تم لوگوں کی غلیظ زبان کو اسی سے روکا ہے یہ حدیث تمارے ہاں سے بتا رہی ہے کے کے ایرانی حق پر ہیں اور جو تم لوگ ان کے مخالف ہو وہ باطل ہو
ذاکروں، علاموں اور رافضیوں کی غلیظ زبان کا توڑ ابھی تک ایجاد نہیں ہوا. عجیب بات ہے "حق" پر ہونے والے "باطل" کے خلاف سیکولر لبرلز کے ساتھ مل جاتے ہیں. پوچھنا تھا بدعت فقیہ نے سیکولر ریاست کی طرح اقلیتوں کو منہ بولے مومنوں کے مساوی حقوق دئیے ہیں
 
او چول کالے منہ والے جہنمی کے پیروکار شرم کر گالی دینا تیرے مذھب میں ہے تم بے غیرت لوگ تو ستر سال تک نفس رسول کو گالیاں دیتے رہے ہو اور بکواس مجھ سے کر رہے ہو

گھٹیا نیچ انسان توں اے دن آ جاتا ہے اپنی عزت کروانے بخاری کے مطابق ایرانی حق پر ہیں اور تم لوگ باطل ہو بد بخت
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
او چول کالے منہ والے جہنمی کے پیروکار شرم کر گالی دینا تیرے مذھب میں ہے تم بے غیرت لوگ تو ستر سال تک نفس رسول کو گالیاں دیتے رہے ہو اور بکواس مجھ سے کر رہے ہو

گھٹیا نیچ انسان توں اے دن آ جاتا ہے اپنی عزت کروانے بخاری کے مطابق ایرانی حق پر ہیں اور تم لوگ باطل ہو بد بخت
جن خارجیوں نے حضرت علی کو شہید کیا ان کے بدبخت رافضی بھتیجے حضرت علی کے نام پر عربوں کے ہاتوں ایرانیوں کی عزت افزائی کا انتقام لینے دنیا میں آتے اور اسی رافضیت میں دینا سے چلے جاتے ہیں

لبرلز کو بتانا بدعت فقیہ نے اقلیتوں کو منہ بولے مومنوں کے مساوی حقوق دے رکھے ہیں
 
خارجی تیرے جد امجد ہیں بے شرم وہ جو اس سے حدیثیں لیتے ہیں بے شرمو مولا علی کے قاتل سے حدیث لیتے ہو اور اس کو صحابی کہتے ہو لکھ دی لعنت ہو تمارے چہرے کی پھٹکار بتاتی ہے کے تم دشمن آل رسول ہو تبھی تماری شکل بھی مکروہ ہے اور تم نجس ہو
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
American sanctions are not going to exempt medicines and food. I dont know how one can spin such conspiracy theories when common civilians have to suffer to such an extent when it comes to food and lack of availability of medicines as well.
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ايران حکومت کے خلاف نئ پابندياں

30614913797_ea3f8e3083_b.jpg

ايرانی حکومت کے خلاف پابنديوں سے امریکی حکومت نے يہ واضح پيغام ديا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی پشت پنائ کسی بھی طور قابل قبول نہيں ہے اور امريکی حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی اور ايسے اقدامات بھی اٹھاۓ گی جن کے ذريعے ايرانی حکومت کو روکا جا سکے جو اقوام متحدہ کی کئ قراردادوں اور قوانين کو پس پشت ڈال کر ايسے افراد اور گروہوں کی معاونت کے ليے ذمہ دار ہے جو عالمی سطح پر دہشت گردی کی بے شمار کاروائيوں کے ليے براہ راست ذمہ دار ہيں۔

”امریکہ نے ایرانی حکومت کو اپنے خونی ایجنڈے کی ترویج کے لیے درکار مالی وسائل کے حصول سے روکنے کے لیے معاشی دباؤ کی مہم شروع کی ہے” ۔۔ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ

تمام پابندیوں کا دوبارہ نفاذ: صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ ایران پر کڑی ترین پابندیاں دوبارہ نافذ کر رہے ہیں جن کے تحت اس بدعنوان حکومت کے متعدد اہم شعبہ جات کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

تباہ کن ایرانی جوہری معاہدے کے تحت اٹھائی گئی تمام امریکی پابندیاں 5 نومبر 2018 سے دوبارہ پوری طرح نافذ ہو جائیں گی۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے پابندیوں کے بے مثل اقدامات کے ساتھ یہ ایران پر اب تک کی کڑی ترین پابندیاں ہوں گی۔

یہ پابندیاں ایرانی معیشت کے اہم شعبہ جات جیسا کہ اس کے توانائی، جہازرانی، جہاز سازی اور مالیاتی شعبوں کو ہدف بنائیں گی۔

700 سے زیادہ افراد، ادارے، بحری جہاز اور طیارے دوبارہ ہماری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہو رہے ہیں جن میں بڑے ایرانی بینک، تیل کے برآمد کنندگان اور جہازراں کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

ان پابندیوں کے ذریعے ایران کے مرکزی بینک کے ساتھ لین دین اور نامزد ایرانی مالیاتی اداروں کو بھی ہدف بنایا جائے گا۔

ایران کو خوراک کی فروخت، زرعی اشیا، ادویات اور طبی آلات ہماری پابندیوں سے مستثنیٰ رہے ہیں اور رہیں گے۔

پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے ایسے مالی وسائل کا راستہ بند ہو جائے گا جنہیں ایرانی حکومت دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد، عالمی سطح پر عدم استحکام پھیلانے، جوہری اور بلسٹک میزائل پروگراموں کے لیے مالی وسائل پیدا کرنے اور اپنے رہنماؤں کی جیبیں بھرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

پوری قوت سے عملدرآمد: صدر ٹرمپ ایرانی حکومت کی جارحیت کے مقابل کھڑے رہیں گے اور ازسرنو پابندیاں پوری قوت سے نافذ کریں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ ایران پر امریکی پابندیوں کا پوری قوت سے نفاذ چاہتی ہے اور ان کی خلاف ورزی کے مرتکب یا اس ضمن میں دھوکہ دینے کی کوشش کرنے والوں کو ہدف بنائے گی۔

ایران کے ساتھ پابندیوں کی زد میں آنے والی سرگرمیاں ختم کرنے میں ناکام رہنے والوں کے لیے سنگین نتائج کا خدشہ ہے۔

امریکی انتظامیہ پہلے ہی پابندیوں کے 19 ادوار کا اجرا کر چکی ہے جن میں ایران سے متعلقہ 168 افراد کو نامزد کیا گیا۔

ان افراد کو ایران کی جانب سے دہشت گردی کی معاونت، بلسٹک میزائل پروگرام، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، مجرمانہ سرگرمیوں اور دیگر اقدامات کے حوالے سے اس کے ساتھ تعلقات کی بنا پر ہدف بنایا گیا۔

ایرانی تیل کی برآمدات جون میں عروج پر پہنچنے کے بعدایک ملین بیرل روزانہ کی شرح سے گر چکی ہیں اور بیس سے زیادہ ممالک نے ایران سے تیل کی برآمدات ختم کر دی ہیں۔

امریکی انتظامیہ دیگر درآمد کنندگان پر زور دے رہی ہے کہ وہ جتنا جلد ممکن ہو یہ درآمدات مکمل طور پر ختم کر دیں۔

ہم پابندیوں کے حوالے سے گزشتہ انتظامیہ کی نسبت بہت کم چھوٹ دے رہے ہیں۔

تیل کی منڈیوں میں استحکام یقینی بنایا جائے گا: امریکہ کو اعتماد ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات محدود ہو جانے کے باوجود توانائی کی منڈیوں میں ترسیل معمول پر رہے گی۔

اگست 2017 سے اگست 2018 تک امریکی خام تیل کی پیداوار میں 1 ملین بیرل روزانہ کی شرح سے اضافہ ہوا اور اس کی برآمدات 700000 بیرل روزانہ کے حساب سے بڑھ گئیں جس سے منڈی کی روانی میں اضافہ ہوا۔

آئندہ برس امریکی پیداوار میں ایک ملین بیرل روزانہ یا اس سے زیادہ اضافہ ہو گا۔

ہم دنیا بھر میں تیل پیدا کرنے والوں کی جانب سے ترسیل میں اضافے کے لیے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

‘توانائی کی معلومات سے متعلق امریکی انتظامیہ’ جیسے موقر پیش گو ادارے کو توقع ہے کہ پیداوار میں اس اضافے کے نتیجے میں 2018 کے اواخر میں تیل کی عالمگیر ترسیل طلب کے مطابق رہے گی اور 2019 میں طلب سے بڑھ جائے گی۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Shanzeh

Minister (2k+ posts)

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی حکومت کی جانب سے ايران کے خلاف نئ پابندياں کوئ سيراب نہيں بلکہ ايک حقيقت ہے۔ امريکی وزير خارجہ نے اپنے حاليہ بيان ميں واضح کيا کہ اس سال کے شروع میں صدر ٹرمپ نے تباہ کن طور پر کمزور جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کی اور ایک نئی مہم پر عملدرآمد کا آغاز کیا جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے طرزعمل کو بنیادی طور پر تبدیل کرنا تھا۔

نومبر پانچ سے امریکہ نے ایران کے توانائی، جہاز سازی، جہازرانی اور بینکاری کے شعبہ جات پر وہ پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی ہيں جو جوہری معاہدے کے تحت اٹھا لی گئی تھیں۔ ایرانی معیشت کے بنیادی حصے ان پابندیوں کا نشانہ ہیں۔ ہم ایرانی حکومت سے جن تبدیلیوں کی توقع رکھتے ہیں انہیں ممکن بنانے کے لیے یہ پابندیاں ضروری ہیں۔

نئ امريکی پابندياں دوررس نتائج کا موجب بنيں گئ اور مستقبل ميں اس سے مطلوبہ مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ ايرانی حکومت کی جانب سے بھی اس حقيقت کا اعتراف کر ليا گيا ہے۔

ايران کے نائب صدر نے اپنے حاليہ بيان ميں تسليم کيا ہے کہ ان کی حکومت کو مستقبل قريب ميں ان پابنديوں کے سبب سخت معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ يہ برملا اعتراف اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امريکی حکومت اس بات کا مصمم ارادہ کر چکی ہے اور اس ضمن ميں عملی اقدامات بھی اٹھا رہی ہے تا کہ ايرانی حکومت کی اس صلاحيت کو کم کيا جا سکے جس کو بروۓ کار لا کر دنيا کے مختلف ممالک میں انتہا پسند عناصر کی پس پردہ پشت پنائ کی جاتی رہی ہے۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
توں ایران کا بغض لیکر ہی اس دنیا فانی سے جاے گا تیری منافقت کے کیا کہنے تجھے آل سعود اور عرب امارات ترکی افغانستان نظر نہیں آتے جن کا توں مقلد ہے تیرا کیا تعلق ایران سے / ایران کو جو بہتر لگے گا وہ کرے گا اور تم نجس خوارج کے سینے پر مونگ دلتا رہے گا

ایرانیوں کے حق میں صحیح بخاری کی یہ حدیث جب تک بخاری شریف رہے گی تم تکفیری خوارج کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ مارتی رہے گی ان شاء الله
qmQ5GyX.png
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ ایرانی ملا میری زندگی میں ہی اپنے مظالم کی وجہ سے اپنے انجام سے دوچار ہو جائیں۔بہرحال حسب معمول آپ نے کوئی دلیل نہیں دی، اور ہمیشہ کی طرح بحث کا رخ ذاتیات اور فرقہ واریت کی طرف موڑنے کی کوشش کی۔
درج ذیل خبر میری پیشین گوئی کی تصدیق کر گئی، اور امریشیعی اتحاد کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے۔

Pompeo approves sanctions exception for development of Iranian port to help Afghan economy
یاد رہے کہ میں نے یہ خبر پہلے ہی بریک کر دی تھی کہ امریکا ضرور چاہ بہار کو استثنی دے گا۔اور وہی ہوا۔
 
تم نجس خوارج نے یہ لفظ گھڑا ہوا ہے امر ایشی اتحاد اصل میں تم لوگ مکر ہو اور یہ مکاری تم لوگوں نے امر بن العاص سے سیکھی ہے جس نے قران کو نیزوں پر بلند کر دیا تاکہ صفین کی جنگ ہاری ہوئی کو جیتا جا سکے لوگوں کو گمراہ کر کے ورنہ پوری دنیا جانتی ہے کے آل سود اور امریکہ اسرائیل اتحادی ہیں
اگر تم سچے ہو تو کیا انکار کرو گے کے آل سود اور امریکہ اتحادی نہیں ؟
 
اتحادی تو امریکا پاکستان کا بھی ہے۔ بس جتنا امریکہ پاکستان کا دوست ہے، اتنا ہی ایران اور اہل تشیع کا دشمن ہے۔
اگر امریکا پاکستان کو دوستی کا جھانسا دے کر دشمنی نکال سکتا ہے، تو دشمنی کا ڈرامہ کر کے دوستی نہیں نبھا سکتا۔ جبکہ عواقب اور واقعات بھی بھرپور اس طرف اشارہ کرتے ہیں۔
کبھی تعصب کی عینک اتار کر سوچنا کہ مجھے کیسے اتنا یقین تھا کہ امریکہ لازمی چاہ بہار کی بندر گاہ کو استثناء دینے والا ہے۔ کیا مجھے الہام ہوا؟ نہیں بلکہ امریکا ایران نورا کشتی کو سامنے رکھو تو یہی نتیجہ سامنے نظر آتا ہے۔
 
چولیں مارنی ہیں تو کوئی فائدہ نہیں میں نے تم سے آل سود امریکہ گٹھ جوڑ کی بات کی ہے اس کا جواب دو تم پاکستان کو بیچ لے آتے ہو تمارے لیے پاکستان سے زیادہ آل سود اہمیت رکھتے ہیں ؟
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
چولیں مارنی ہیں تو کوئی فائدہ نہیں میں نے تم سے آل سود امریکہ گٹھ جوڑ کی بات کی ہے اس کا جواب دو تم پاکستان کو بیچ لے آتے ہو تمارے لیے پاکستان سے زیادہ آل سود اہمیت رکھتے ہیں ؟
مثال دینا چولیں مارنا کب سے ہو گیا؟ بہرھال آپ ابھی تک تھریڈ کے موضوع پر کوئی بات نہیں کر سکے۔ کیا آ پ بتا سکتے ہو کہ تھریڈ میں کون سی بات غلط لکھی ہے، یا کون سی خبر غلط ہے اور میں نے خود سے گھڑ لی ہے۔