الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرے گا

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)


اسلام آباد: (23 جنوری 2021) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرے گا تاہم اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی پبلک نہیں ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے پر پھر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کھلی سماعت کے بارے میں اپنا موقف پہلے ہی جاری کر چکا ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے۔ کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہو گی۔ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن معاملے کی کھلی عدالت میں سماعت کرے گا۔
SOURCE: https://urdu.abbtakk.tv/election-commission-of-pakistan-foreign-funding-case-23012021
 

ranaji

President (40k+ posts)
اچھا فیصلہ ہے پی ٹی آئ ۔پی پی پی ۔نواز لیگ ا ور فضلو ڈیزل اور باقی تمامُ پارٹیز کے کیسز کھلی کاروائی سے ہونے چاہئیں
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
Bullsh!t
Pakistani Judiciary/ institutions will mess up this case as well and they would give so much ambiguous verdict that everyone would claim to be victorious and everyone would claim victim at the same time.

banana Republic