اللہ کا شکر ہے آئین بچا لیا گیا،ملک کی خیر ہے ہم لوہے کا ملک لے آئینگے۔

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
اگر مدبر فیصلہ کرینگے تو یقیناً انکے فیصلے اصولوں پر ہی مبنی ہونگے قطعہ نظر اسکے کہ ملک ان مدبروں کے مسلسل فیصلوں سے ملک نحیف لاغر اور فقیر بن چکا ہے مگر قابل تحسین ہیں وہ افراد جو آئین کی پاسداری پر ملک کو قربان کرنے کی فقید المثل روایت قیام کرکے آنے والے وقت میں ملک کے بغیر اس آئین کی حفاظت " برٹش میوزیم" میں رکھ کر اس سے جڑے واقعات اور حادثات بیان کیا کرینگے۔
آفرین ہے چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کہ انکے پاس وقت نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اس تاریخی مقدمے کو چلانے کی اجازت دیکر اسے اپنے دور منصبی میں کم از کم اسکی اپیل کے لئے وقت کی مہلت کو نظر انداز نہیں کیا،تاریخ اور اس آئین کا ذکر کرنے والے اسوقت کے سپریم جج کو بھی نہ بھول پائینگے،ملک کی خیر ہے ؟
اللہ زمینی خداؤں اور "آئین " کی حفاظت فرمائے،مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان منصفوں کو پینشن اور مراعات کونسا ملک دیگا، جناب لمحہ فکریہ اس نکتے کو سوچنے کی دعوت دیتا ہے، شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔
 
Last edited by a moderator:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
جو خود کو چیف جسٹس کہتا اور لکھتا ہے بعد از ریٹائرمنٹ چیف جسٹس کی پوری سے زیادہ مراعات لے گا جو کہتا ہے کہ میرا کام انصاف دینا نہیں ہے بلکہ قانون کے مطابق غیر منصفانہ فیصلے کرنے ہیں اسکی پوری پوری اور پوری کو شش ہے کہ آرمی ری ایکٹ کرے اور ملک میں مارشل لاء آ جائے تاکہ پاکستان انڈیا کے مقابلے میں ایک ہزار سال پیچھے چلا جائے
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
They are provoking army, nothing else. Economy recovered and Mafia is feard that their days will be over which is why they are trying to create chaos. Khosa will be remembered as a Khasi judge in the history!