اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کیلئےگرین سگنل،وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے

6ishaqdargreeensignal.jpg

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ ہو گیا ہے اور وہ اگلے ماہ جولائی میں کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے اور وطن واپسی پر وہ بطور سینیٹر حلف لینے کے بعد وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

اسحاق ڈار علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم واپس نہیں آئے تھے، اب ان کی واپسی کا پروگرام بن رہا ہے، اسحاق ڈار کو مفتاح اسماعیل کی جگہ وزیر خزانہ بنایا جائے گا، اسحاق ڈار ن لیگ کے سینیٹر ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا، اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے حلف اٹھانے کی چیئرمین سینیٹ سے استدعا کی تھی جسے مسترد کر گیا تھا۔


موجودہ اتحادی حکومت آئی تو مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے، رواں برس کا بجٹ بھی مفتاح اسماعیل نے پیش کیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بھی مفتاح اسماعیل کر رہے ہیں، مفتاح اسماعیل رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں اس لیے وہ چھ ماہ تک وزارت کے عہدے پر نہیں رہ سکتے اسی لئے اسحاق ڈار واپس آ کر وزیر خزانہ بنیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس ہے اور وہ نومبر 2017 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اس کے بعد سے وطن واپس نہیں آئے۔

قبل ازیں ن لیگ کی حکومت آئی تو حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا تھا، اس وقت اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے تھے، حلفاً کہتا ہوں کہ کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ریٹرن تاخیر سے فائل کی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کروائی تھیں اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا، نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا البتہ انہیں عام شہری کا پاسپورٹ دیا گیا ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اسحاق ڈار کی عمر دارز ہو ان کے علاوہ کسی میں ملکی معیشت سنبھالنے کی قابلیت نہیں ہے. یہ نا رہے تو وہاں سے واپسی ناممکن ہے
 

ranaji

President (40k+ posts)
یار باجوے رام پال اب حسین حقانی کو بھی بلا لو اور پاکستان میں کلبوشن یادو بھی موجود ہے اسکو بھی کوئی وزیر شزیر بنا دو تمیارے مالکان بھی اور خوش ہوجائیں گے اور بلجیم کی دولت میں بھی مزید اضافہ ہوجائے گا
مفت اور بہترین مشورہ دے رہا ہوں
مسٹر باجوہ رام پال
 

ranaji

President (40k+ posts)
He was declared proclaimed offender in Dec 2017.

باجوے کی کابینہ میں وزیر بننے کا کریٹیریا ہی یہی ہے
بس ترس کے قابل تو کلبوشن یادو ہے جس بے چارے کوالیفائی ہونے کے باوجود باجوے نے ابھی تک وزیر نہیں بنایا
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
باجوہ واقعی کوئی قادیانی نسل سے تعلق رکھتا ہے جو پاکستان سے اپنی خاندانی دُشمنی نکال رہا ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Let this absconder come as well when we have corrupt criminals as CM, PM and 2/3 Cabinet Ministers.
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
ایف اے پاس جرنیلوں کا آخری داؤ۔
جب تمام تدبیریں فیل ہو گئی تو حساب کتاب میں ہیرا پھیری کرنے والے مُنشی ڈار کو وزارت خزانہ بنانے کی کوشش