ابن آدم کے بیٹے

Muhammad Arif Ansari

Voter (50+ posts)
ابن آدم کے بیٹے

دوران سفر اخلاق سے ملا کر
اے ابن آدم کے بیٹے انسان ہی رہا کر

زمیں پے اتنا اکڑ کے نہ چلا کر
اشرف المخلوقات بنایا ہے انسان ہی رہا کر

ظاہری نام و نمود پے گھمنڈ تجھے بہت ہے
انسان ہی رہا کر نمرود نہ بنا کر

شیطان کے وسوسے تجھے شیطان بنا رہے ہیں
سمجھ اسکی چالیں اور انسان ہی رہا کر

اکڑ کے زمیں پے تو اتنا نہ چلا کر
جکڑ لے زمیں نا فکر اسکی کیا کر

سونے سے پہلے تھوڑی سوچ و فکر کیا کر
اے انساں اپنا احاطہ کبھی خود بھی کیا کر

دنیا کی موجیں تجھے ڈھیر نہ کر دیں
اچھے اخلاق کی گولی سے انکو شکست دیا کر

تیرا تکبر تجھے مغرور بنا رہا ہے
انسانیت سے مفرور ہے تو انسانیت سیکھا رہا ہے

بڑھے ہوۓ قدم کبھی پیچھے بھی کیا کر
پڑے راستے میں پتھر بھی کبھی چنا کر

دنیاوی لالچ تجھے ہابیل سے قابیل بنا رہی ہے
اے ابن آدم کے بیٹے آدم ہی رہا کر

از قلم
محممد عارف انصاری
 

Sher-Kok

MPA (400+ posts)
ابن آدم کے بیٹے۔ یعنی آدم کے بیٹے کے بیٹے، کیا صرف ابنِ آدم کہنا کافی و شافی نہیں؟؟؟
ویسے کمال کی بے وزن تک بندی ہے، اس سے پرہیز ہی کریں تو بہتر ہے