آسٹریلیوی کرکٹر مچل سٹارک اور ان کی اہلیہ الیسا کا دلچسپ اعزاز

7starhealy.jpg

کھیلوں کی دنیا میں کئی اہم حسین اتفاق رونما ہو جاتے ہیں، اب ایک ایسا اتفاق ہے جس میں آسٹریلوی کرکٹر میاں بیوی ایک ہی وقت میں ایک ہی ملک کے خلاف کھیلے۔

آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ الیسا ہیلے ایک ہی وقت میں ایک ہی ملک کے خلاف کرکٹ کھیلی۔ جی ہاں دونوں میاں بیوی الگ الگ ایونٹس میں پاکستان کے خلاف میدان میں اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی صحافی مظہر ارشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی خاتون کرکٹر الیسا ہیلے ورلڈ کپ کے ایونٹ میں پاکستان کے خلاف بلے بازی کر رہی ہیں جب کہ ان کے شوہر مچل اسٹارک دورہ پاکستان پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم میں موجود ہیں اور انہوں نے بھی پاکستان کے خلاف بیٹنگ کی جن کی وکٹ شاہین آفریدی نے لی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1501090726457012225
انہوں نے اس ٹوئٹ میں کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ ان کے اس ٹوئٹ کے جواب میں دیگر سوشل میڈیا صارفین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ یقیناً تاریخ کا حصہ ہے کہ کوئی میاں بیوی دونوں ایک ہی کھیل کھیلتے ہوں اور ایک ہی وقت میں ایک ہی ملک کے خلاف کھیلے ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1501099401632415744
https://twitter.com/x/status/1501093372374642690