eye-eye-PTI
Chief Minister (5k+ posts)

کل شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لئے لاہور میں اس سال کے پہلے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا
عمران خان صاحب اس افطار ڈنر کے مہمان خصوصی تھے
اس ڈنر میں پاکستانیوں نے دل کھول کر چندہ دیا اور گزشتہ سال کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا
پچھلے سال ایک افطار ڈنر میں تیرہ کروڑ روپے اکٹھے ہوۓ تھے جب کہ کل پاکستانی قوم نے اس سال کے پہلے افطار ڈنر میں سوا پندرہ کروڑ روپے دے کے ایک بار پھر ناقدین کے منه پر زور دار طمانچہ مارا
آپ سب سے گزارش ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی زکات و صدقات شوکت خانم ہسپتال کو ہی دیجئے، یاد رہے زکات کا پیسہ صرف اور صرف غریب مریضوں کے علاج پر خرچ ہوتا ہے ، اس پیسے سے نہ ہسپتال کی تعمیر کی جاتی ہے نہ ہی یہ پیسہ باقی اخراجات کی مد میں استمعال کیا جاتا ہے
مجھے خوشی ہے کہ ١٩٩٤ میں بننے والا یہ عظیم شاہکار آپ کے بھر پور تعاون اور ہسپتال کے عملے کی انتھک کوششوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اچھی پہچان کا حامل ادارہ بن چکا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آپ کے اس ہسپتال نے اپنے اعلی معیار کی وجہ سے عالمی ایوارڈ جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل حاصل کیا ہے
اپنی نوعیت کا یہ ادارہ پہلے جس کا بننا ناممکن نظر آتا تھا ، جب بن گیا تو چلنا ممکن نہیں دکھائی دیتا تھا، الله کا شکر ہے آج چوبیس سال ہونے کو ہیں نہ صرف یہ ہسپتال کامیابی سے چل رہا ہے بلکہ دن بدن آگے بڑھ رہا ہے ، پہلے یہ صرف لاہور میں تھا اب پشاور میں بھی بن چکا ہے اور کراچی والا بن رہا ہے ، ایسا صرف اور صرف آپ کے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ورنہ اس ہسپتال کو بند کروانے کے لئے اپنے دور کی ہر حکومت نے سر توڑ کوشش کی پر وہ ناکام رہے
آپ کے انسانی خدمت کے جذبے کو ہم سب پاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور الله سے دعا کرتے ہیں وہ آپ کو اسکا اعلی ترین اجر عطا فرمائے اور آپکی مشکلات کو آسان فرمائے ... آمین
کل کے ڈنر کی ویڈیوز اور کچھ تصاویر میں اس تھریڈ میں لگاؤں گا تا کہ آپ کو اس افطار ڈنر سے لمحہ با لمحہ با خبر رکھا جا سکے اور آئندہ آنے والے ڈنرز کے لئے عوام کی مزید حوصلہ افزائی کی جا سکے ... جزاک الله

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/uIFgVgM.jpg
Last edited by a moderator: