Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرکے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔ اوگرا کی سمری میں مٹی کا تیل 2 روپے 39 پیسے فی لٹر کم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے کمی کا بھی امکان ہے۔ اواگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ 31 اکتوبر کو وزارت خزانہ کرے گی۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/516439
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/nbkkev3.png