Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

کینبرا : ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز کے ہدف میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 127 رنز بنانے تھے۔
ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم کی پہلی کامیابی ہے، ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے خواتین شاہینوں کو میچ جیتنے کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹسمین اور منیبہ علی نے بہترین اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 42 گیندون پر 53 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔
جویریہ خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 35 رنز اسکور کیے، جس کے باعث انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پہلے بلے بازی کرنے والی منیبہ علی نے ٹیم کے مجموعے میں 25 رنز کا اضافہ کیا اور ویسٹ انڈین کھلاڑی انیسہ محمد کو کیچ دے بیھٹیں۔
قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف 38 رنز کی اچھی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کا حوصلہ بلند کیا اور ندا ڈار کے ساتھ مل کر ٹیم کو ایونٹ کی پہلی کامیابی دلوائی۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کرکے پاکستان کو جیت کےلیے 127 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
اسکواڈ
بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔
https://urdu.arynews.tv/pakistans-women-cricket-team-won-against-west-indies