Bilal Raza
Prime Minister (20k+ posts)

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بڑی تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 899.85 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ ساڑھے چار ماہ کی بلند ترین سطح 35 ہزار 277 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث مزید 9 نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونیوالی 34400، 34500، 34600، 34700، 34800، 34900، 35000، 35100، 35200 کی نفسیاتی حدیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز میں بھی تیزی دیکھی گئی تھی، اس دوران 173.93 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 34300 کی حد بحال ہوئی تھی اور انڈیکس 34377.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔
آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، پورے کاروباری روز کاروبار میں 2.55 فیصد بہتری دیکھی گئی، ایک موقع پر انڈیکس 35300 کی حد بھی عبور کر گیا تھا، تاہم آخری لمحات میں یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس میں 35300 کی حد گر گئیں۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 899.85 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ساڑھے چار ماہ کی بلند ترین سطح 35 ہزار 277 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
مارکیٹ میں تیزی کے باعث صرف ایک روز میں حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹاک مارکیٹ: زبردست تیزی سے 9 حدیں بحال، حصص کی مالیت میں 1 کھرب روپے کا اضافہ
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بڑی تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 899.85 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ ساڑھے چار ماہ کی بلند ترین سطح 35 ہزار 277 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
urdu.dunyanews.tv
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/rIxH7uo.jpg
Last edited by a moderator: