Bilal Raza
Prime Minister (20k+ posts)

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، بڑھوتری کے باعث 100 انڈیکس کی مزید چار حدیں بحال ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز مندی کے بادل چھٹ گئے، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں آج 327.67 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث انڈیکس کی 4 حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 37800، 37900، 38000، 38100 کی حد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حصص مارکیٹ میں بڑی مندی دیکھی گئی تھی، مندی کے باعث پانچ حدیں گر گئیں تھیں۔ مندی کےباعث 38200، 38100، 38000، 37900 اور 37800 کی حدیں گریں تھیں اور انڈیکس 417.23 پوائنٹس کی مندی کے بعد 37795.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔
آج کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا اور انویسٹرز کی طرف سے ٹریڈنگ کے دوران بھرپور دلچسپی دیکھی گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.86 فیصد بہتری دیکھی گئی۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس 37671.63 تک پہنچ گیا تھا تاہم انویسٹرز نے دلچسپی دکھائی جس کے بعد زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جو کاروبار کے اختتام تک رہی، اس طرح آج پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 327.67 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38122.72 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 327.67 پوائنٹس کی تیزی، مزید 4 حدیں بحال
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، بڑھوتری کے باعث 100 انڈیکس کی مزید چار حدیں بحال ہو گئیں۔
urdu.dunyanews.tv
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/8Q36Emj.jpg
Last edited by a moderator: