Man receives first transplant of skull and scalp

Aadee Zafar

MPA (400+ posts)
دنیا میں کھوپڑی ٹرانسپلانٹ کا پہلا کامیاب آپریشن

55723a0dbde71.jpg


واشنگٹن : امریکی ڈاکٹروں نے دنیا کا پہلا کھوپڑی اور سر کی جلد کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔
کھوپڑی کی پیوندکاری یہ آپریشن کینسر کے مریض 55 سالہ جیمز بوائیسن کا ہوا جن کا گردہ اور پتہ بھی تبدیل کیا گیا۔
جیمز بوائیسن ایک سافٹ ویئر ڈویلپر ہیں جن کی کھوپڑی کی پیوندکاری کا آپریشن 15 گھنٹوں تک پچاس سے زائد طبی ماہرین نے جمعرات کو ہیوسٹن کے ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر میں سرانجام دیا۔

ہسپتال کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جیمز بوائیسن دنیا کے پہلے مریض ہیں جن کی کھوپڑی اور چہرے سے متعلق ٹرانسپلانٹ کے ساتھ ساتھ دیگر اعضاءکی بھی پیوند کاری کی گئی۔
اس آپریشن کا تصور لگ بھگ چار سال قبل پیش کیا گیا تھا مگر اس پر عملدرآمد بائیس مئی سے قبل اس وقت تک نہیں ہوسکا جب ڈاکٹروں کو بتایا گیا کہ مناسب اعضاءدستیاب ہوگئے ہیں۔

کھوپڑی اور سر کی جلد کی پیوندکاری میں مدد فراہم کرنے والی پلاسٹک سرجری ٹیم میں شامل ہیوسٹن میتھوڈیسٹ ہسپتال کے سرجن مائیکل کلیبو کے مطابق " یہ ایک بہت پیچیدہ سرجری تھی کیونکہ ہمیں مائیکرو سرجری کے ذریعے سر کے ٹشوز کی پیوندکاری کرنا تھی"۔

انہوں نے کہا " تصور کریں کہ ہمیں ایک انچ کے 16 ویں حصے کے برابر رگوں کو ایک مائیکرو اسکوپ کی مدد سے ننھی ترین سوئیوں سے جوڑنا تھا جو انسانی بال کی موٹائی سے بھی کم تھیں اور یہ کام ایسے آلات کی مدد سے کیا گیا جو بہترین سوئس گھڑیوں کو بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں"۔
آسٹن کے رہائشی جیمز بوائیسن میں 2006 میں ایک لائیومیوسارکوما نامی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس نے ان کے سر کے نرم پٹھوں کو نشانہ بنایا۔

اس کینسر کا علاج کامیابی سے ہوا مگر ان کے سر کی جلد اور کھوپڑی پر ایک بڑا زخم باقی رہ گیا۔
ان کے اندر پانچ سال کی عمر میں ذیابیطس کی تشخیص بھی ہوئی تھی اور 1992 میں ٹرانسپلانٹ کے عمل سے بھی گزرنا پڑا۔

S
ource
 
Last edited by a moderator:

Back
Top