Amin Khan 1
Chief Minister (5k+ posts)
لاہور: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ تیزی کے ٹریک پر رہی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس مزید 370.58 پوائنٹس بڑھ گیا۔
تیزی کا تسلسل آج چوتھے کاروباری روز بھی دیکھنے کو ملا، 370.58 پوائنٹس کی تیزی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مزید چار حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 40300، 40400، 40500، 40600 کی حدیں شامل ہیں، پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.91 فیصد بہتری دیکھی گئی۔
ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 40809.31 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا، تاہم تیزی کا یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا، کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 370.58 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40641.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 32 کروڑ 72 لاکھ 38 ہزار 870 شیئرز کا کاروبار ہوا حصص کی مالیت میں 50 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 40600 کی حد بھی بحال
لاہور: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ تیزی کے ٹریک پر رہی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس مزید 370.58 پوائنٹس بڑھ گیا۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/lT6Lefd.jpg
Last edited by a moderator: