Bullish trend witnessed as PSX gains 173 points

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
516790_37230639.jpg


لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس مزید 173.93 پوائنٹس بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے کاروباری آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی بہتری دیکھنے کو ملی، 34200 پوائنٹس سے شروع ہونے والا کاروبار ایک موقع پر 34489 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم اس دوران بڑی مندی بھی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس 34108 پوائنٹس کی سطح پر واپس آیا تھا۔

آج کاروبار کے دوران مزید ایک نفسیاتی حد بحال ہوئی، بحال ہونے والی حد میں 34300 کی حد شامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی جس کے بعد انڈیکس 442.27 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اور ٹریڈنگ کے دوران 5 حدیں بحال ہوئیں تھیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 33800، 33900، 34000، 34100، 34200 کے بیریئر عبور ہوئے تھے اور انڈیکس 442.27 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34203.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔
آج پورے کاروباری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں 0.51 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 173.93 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34377.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق کاروبار میں تیزی کی وجہ تاجروں کیساتھ حکومتی مذاکرات کامیاب ہونا، ملک میں سیاسی تناؤ میں کمی اور ورلڈ بینک کی پاکستان کی کاروبار کے حوالے سے رپورٹس مثبت اثرات مرتب کر رہی
ہے۔

 
Last edited by a moderator:

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Diesel Maulana's Dharna with a combined coalition of 8 opposition parties doesn't have any impact on the country's economy & day-to-day life.
It is so irrelevant.....a flop show....
 

Back
Top