امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران میں تین نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ مکمل کیا ہے، فردو، نطنز اور اصفہان میں حملے کیے گئے،
انکے مطابق فردو، ننطاز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1936573183634645387
امریکی صدر نے کہا کہ کامیاب حملوں کے بعد طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔ تمام طیارے حملے کرکے بحفاظت وطن واپس آرہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بمبار طیاروں کو اہداف پر حملے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اور فوج ایسا نہیں کرسکتی تھی، اب امن کا وقت ہے۔
صحافی ماجد نظامی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ایرانی اٹیمی تنصیبات ہر امریکی حملے کے بعد کہاں ہیں وہ پاکستانی دانشور حضرات؟ جو دو دن سے مسلسل کہہ رہے تھے کہ فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد ایران کو دو ہفتوں کا وقت مل گیا ہے۔۔۔ اور ہاں نوبل پرائز نامزدگی کے حکومتی فیصلے کے فضائل بیان کرنے والے اب کیا کریں گے؟"۔
https://twitter.com/x/status/1936589557916422329
Last edited by a moderator: