عمران کے خوف کی وجہ سے الیکشن روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،مصطفیٰ کھوکھر

mustafakhaa.jpg

عمران خان کی مقبولیت کے باعث پی ڈی ایم الیکشن روکنا چاہتی ہے۔تمام وہ سیاسی جماعتیں جن کے اکابرین نے آئین پاکستان پر دستخط کر رکھے ہیںاور وہ موجودہ اتحادی حکومت میں شامل ہیں: مصطفی نواز کھوکھر

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان سینئر صحافی کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقت حالات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سب مل کر الیکشنز روکنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر بلاول بھٹو زرداری کے سابق ترجمان وسینیٹر پی پی پی مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہی ہے۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے خوف کی وجہ سے انتخابات کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ جب دیکھتا ہوں کہ تمام وہ سیاسی جماعتیں جن کے اکابرین نے اس آئین پاکستان پر اپنے دستخط کر رکھے ہیںاور وہ موجودہ اتحادی حکومت میں بھی شامل ہیں، ایسے لوگ پریس کانفرنسز کر کے کہیں کہ 90 دنوں میں انتخابات نہ ہونے سے کون سی قیامت آ جائے گی تو مجھے دکھ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اشخاص کے اکابرین نے آئین پاکستان پر دستخط کیے اور آپ نے ساری زندگی قوم کے سامنے آئین وجمہوریت بیچتے رہے اور آج آپ کہتے ہیں کہ ہاں آئین کی فلاں شق پر عملدرآمد نہ بھی ہو تو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس سے کیا مثال قائم کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1641104253480587265
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی تاریخ دیکھیں تو آئین پاکستان کو لوگ کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے رہے ہیں، ایسے میں سیاستدان ایسی مثال قائم کریں گے تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ ہم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم حقیقت کا ادراک نہیں کر پا رہے، انہی وجوہات کی بنا پر معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ ایک سوال کہ جواب پر کہا کہ واضح طور پر بتا رہا ہوں میرا پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers will only get more and more public hate for what they are currently doing to our beautiful Pakistan.