ن لیگ کو سبق سکھانے کیلئے پی ٹی آئی سوشل میڈیا صارفین کی انوکھی کمپین

shehsab.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا صارفین نے حکمران اتحاد پی ڈی ایم کو سبق سکھانے کیلئے انوکھا طریقہ نکال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر سرکردہ کارکنان نے پی ڈی ایم سے بدلہ لینے کیلئے سیاسی رہنماؤں اور ان کے حمایتی صحافیوں کی ٹویٹس پر کمنٹس، رپلائیز اور شیئر کرنے کے بجائے سکرین شاٹ لے کر ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے پی ڈی ایم والوں کو ملنے والی پی ٹی آئی کی ریچ صفر رہ جائے گی جس سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو شدید دھچکا لگے گا۔

'نوکمنٹ زیر و ریچ' کا یہ ہیش ٹیگ تحریک انصاف کی سپورٹر شہربانو نامی ایک صارف نے شروع کیا تھا جس کامقصد یہ تھا کہ اگر تحریک انصاف کے کارکن ن لیگ کے آفیشل اکاؤنتس پر کمنٹ نہیں کریں گے تو انکے اکاؤنٹس کی ریچ ختم ہوجائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1640828853001003008
اگر پی ٹی آئی سپورٹر کسی ن لیگی رہنما کے ٹویٹ پر کمنٹ کرے تو وہ ان تمام کی ٹائم لائن پر ظاہر ہوگا جنہوں نے کمنٹ کرنیوالے کو فالو کیا ہے۔ اس طرح جس ٹویٹ پر کمنٹ کیا گیا ہو اس پر باقی لوگ بھی کمنٹ کریں تو نہ صرف ریچ بڑھ جاتی ہے بلکہ فالورز بھی بڑھ جاتے ہیں۔شہربانو کا کہنا تھا کہ میرا خیال ھے کہ وقت ا گیا ھے کہ کمپین کی جائےمریم نواز اورتمام لفافہ صحافیوں کے انکی ٹویٹ پر نہ کمنٹ کیا جائے نہ کوٹ ری ٹویٹ کیا جائے،سکرین شاٹ لیکر خود ٹویٹ کریں، اس سے انکی ریچ 7 دنوں میں صفر ہو جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1641206038505349120
شہربانو کا یہ مشورہ کارگر ثابت ہوا، پی ٹی آئی سپورٹرز ن لیگ کے اکاؤنٹس پر کمنٹ یا کوٹ ٹویٹ کرکے کمنٹ کرنے کی بجائے انکے ٹویٹس کی امیج بناکر شئیر کرتے رہے جس سے انکے اکاؤنٹس کی ریچ کم ہونا شروع ہوگئی۔
https://twitter.com/x/status/1641221041132302336
شہر بانو کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر سرگرم سوشل میڈیا کارکنان اور عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس طریقے کو اپنی عادت بنانے کی ترغیب دی اور مختلف حکومتی رہنماؤں کی ٹویٹس میں کمنٹ یا شیئر کرنے کےبجائے سکرین شاٹ لے کر ردعمل دیا۔

فیاض شاہ نامی صارف نے بھی اس طریقہ کار کو کارآمد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکرین شاٹ لیں اور بغیر ٹیگ کیے اپنی ٹائم لائن پر ٹویٹ کریں۔ ان کے اکاؤنٹ پر 80 فیصد کمنٹ پی ٹی آئی کے لوگوں کے ہوتے ہیں جو غلط بات ہے۔ آپ کے کمنٹس ان میں سے کوئی نہیں پڑھتا لیکن آپ ان کی بکواس کو آگے پھیلانے اور ان کے اکاؤنٹس کی ریچ بڑھانے میں مدد دے رہے ہو۔

https://twitter.com/x/status/1641146803650191365
انہوں نے مزید کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے!مریم نواز نے عمران خان کی جس ٹویٹ کو کوٹ کیا ہے اس پر 350 ریپلائی پڑے ہیں اور مریم کی کوٹ ٹویٹ کے نیچے 3000 ریپلائی پڑا ہے جس میں سے 80 فیصد کمنٹس پی ٹی آئی کے لوگوں کے ہیں، آپ مریم نواز کی بکواس کو پروموٹ کر رہے ہو۔ آپ کی وجہ سے اس کی ریچ اتنی زیادہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1641447448840228864
ابوذر فرقان نامی صارف نے کہا کہ اگر عمران خان کے فالورز پی ڈی ایم کے حامی صحافیوں اور سوشل میڈیا کے ورکرز کو ٹوئٹر کو اگنور کرنا شروع کر دیں تو دو دن میں پی ڈی ایم کا خاتمہ ہو جائے گا،کیوں کہ اُن کی اپنی ریچ نہیں ہے اور جب ہم اُن کو جواب دیتے ہیں تو وہ مزید پھیلتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1616877242147012609 https://twitter.com/x/status/1641157826503426050
 

peoplesoft

Senator (1k+ posts)
Unfortunately same applies to this forum as well. it seems the site editors deliberately make anti-pti posts to lure PTI supporter on those pages for comments which brings views and ad revenue
 
Last edited:

xshadow

Minister (2k+ posts)
جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں نون لیگیوں کو سوشل میڈیا پر اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہر کامنٹ کرنے والا انکا فالور ہے۔ اور اس سے بڑھ کر انکی زہنی حالت یہ ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے فالورز کو سمجھتے ہیں کہ پیسے لے کر ٹرینڈ بناتے ہیں۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
That's brilliant idea. Ignore these morons for a week and their accounts will be dead. #NoCommentsZeroReach